جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

سندھ حکومت نے گندم نہ خود خریدی اور نہ کسی کو خریدنے دی ہائی ویز پر کھلے آسمان تلے موجود اربوں روپے کی گندم خراب ہوگئی

datetime 24  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حالیہ بارشوں کے باعث کھلے آسمان تلے موجود اربوں روپے مالیت کی گندم خراب ہوگئی،روزنامہ جنگ میں رفیق بشیر کی شائع خبر کے مطابق سندھ کے ہائی ویز پر محکمہ خورارک کی لاکھوں بوریاں کھلے آسمان تلے تاحال پڑی ہوئی ہیں اور

کئی کئی جگہ پر موجود ان لاکھوں بوریوں کی حفاظت کا کوئی نظام نہیں ،بارش کے پانی میں بھیگنے کے بعد اس گندم سے بد بو بھی آنا شروع ہوگئی،مارچ میں گندم کی فصل تیار ہوگئی تھی لیکن سندھ حکومت نے گندم کی خریداری پر پابندی عائد کردی تھی اور خود بھی حکومت نے ایک ماہ کی تاخیر سے گندم کی خریداری کی جبکہ ہرسال کی طرح محکمہ موسمیات نے بارشوں کی بھی اطلاعات محکمہ خوراک کو دے دی تھی تاہم محکمہ خوراک کی جانب سے گندم کی خریداری کے بعد گندم کو محفوظ کرنے کا کوئی منظم نظام یا طریقہ کار،منصوبہ بندی نہیں کی گئی،جب بارش کا سلسلہ شروع ہوا تو اس وقت تک حکومت نے گندم کی خریداری شروع کرکے گندم کی ذخیرہ اندوزی شروع کردی اور خریدی گئی گندم سڑک کنارے رکھ دی گئیں ۔واضح رہے کہ ملک بھر میں اس وقت آٹے کی قیمتیں بلند ترین سطح پر ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…