اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

ن لیگ کی قیادت کی اسٹیبلشمنٹ کیخلاف بیان بازی لیکن دونوں کے تعلقات دراصل کب اور کیوں خراب ہوئے؟ رئوف کلاسرا کے اہم انکشافات

datetime 22  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی رئوف کلاسرا نے اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اوراپوزیشن کے درمیان بیان بازی چلتی رہتی ہے لیکن اس وقت اپوزیشن اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بھی تعلقات قابل ذکر نہیں، ماضی میں ایسا نہیں ہوتا تھا۔

آرمی چیف ہوں یا ڈی جی آئی ایس آئی ، ان کو بڑھا چڑھا کر رکھتے تھے لیکن اب جلسوں میں بھی کہا گیا کہ پہلے چھوٹے صوبوں کے رہنمائوں پر غداری کا الزام لگتا تھا، اب پہلی مرتبہ پنجاب سے بھی غداری کا ٹائٹل دیا گیا۔ ان کا کہناتھاکہ کچھ وقت پہلے جنرل باجوہ کو مدت ملازمت میں توسیع دی گئی اور نوازشریف نے پارٹی کو بیانات سے منع کیا، محمد زبیر ملاقاتیں کرتے رہے لیکن محمد زبیر ، مریم اور نوازشریف نے چپ رکھی، آئی ایس پی آر نے اعلان کیا۔ اس اعلان کے بعد شاید مسلم لیگ ن کو محسوس ہوا ہوگا کہ باتیں بھی نہیں مانی گئیں اور اوپر سے ایسے انکشافات زخم پر مرچیں چھڑکنے والی بات ہے اور موجودہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کام نہیں چل سکتا۔ ان کیساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں نوازشریف اور مریم کے ترجمان محمد زبیر نے اعتراف کیا کہ وہ آرمی چیف کے پاس گئے ، لمبی ملاقاتیں ہوئیں، سیاسی معاملات پر بات چیت بھی ضرور ہوئی لیکن بھیک نہیں مانگی ، محمد زبیر نے آرمی چیف سے یہ بھی کہا کہ اب آپ کیا چاہتے ہیں؟

نیوٹرلائز ہونا چاہیے ، ایک پارٹی کیساتھ کھڑا ہونا محسوس ہونا ، یہ ادارے کے لیے بھی ٹھیک نہیں۔ انہیں اطلاعات ہیں کہ عسکری حکام کو مریم نوازکے حوالے سے تحفظات تھے،محمد زبیر واپس آئے تو نوازشریف او مریم سے ملے اور پیغام پہنچایا کہ ادھر سے بالکل دروازے بند ہیں ۔

نئی ڈیل کے چانسز نہ ہونے کے امکان ہیں۔ مسلم لیگ ن کی قیادت کا موقف تھا کہ قمر جاوید باجوہ کو آرمی چیف ہم نے بنایا، مدت ملازمت میں توسیع کے لیے ووٹ ڈالا اور اب کیپٹن(ر) صفدرکوبھی گرفتار کیاگیا ۔ نواز شریف کے کیمپ میں علم بغاوت بلند کیاگیا، ذاتی ایلیمنٹ آرہاہے ۔

جوابی بیانیہ آرہا ہے ، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے دیا گیا ووٹ ڈس اون کیاگیا،محمد زبیر اعتراف کرچکے اور شاید آنیوالے دنوں میں میاں نوازشریف بھی غلطی کا اعتراف کریں گے ۔ان کاکہناتھاکہ اب دونوں طرف سے معاملات آگے بڑھیں گے ، تیار رہیں، اب لڑائی پیچھے

جانے کا کوئی امکان نہیں، اگلا ٹارگٹ مدت ملازمت میں اضافے کا ووٹ ہوگا۔ رئوف کلاسرا نے مزیدبتایا کہ محمد زبیر سے تفصیلی بات چیت ہوئی ، میں نے پوچھا کہ اب پالیسی بدلی ہے، مدت ملازمت میں توسیع کیلئے ووٹ ڈالا تھا ، جنرل باجوہ نے دھاندلی کی تو اب تک کیسے ٹھیک رہے ؟

اب اچانک کیوں توپیں لے کر آگئے، جب وقت آیا تھا توا س وقت کھڑے نہیں ہوئے، خود ووٹ بھی دے دیئے اور کوئی بات کرے تو وہ لفافہ بن جاتاہے یا اسٹیبلشمنٹ کا بندہ ہوجاتاہے ۔محمد زبیر نے کہا کہ بہتر ہوتا کہ باجوہ کی ایکسٹنشن کیلئے ووٹ نہ ڈالا جاتا۔

واضح رہے کہ آج کل پی ڈی ایم کے حکومت مخالف جلسے جاری ہیں ، جس میں ن لیگ کا واضح طور پر جارحانہ رویہ سامنے آرہا ہے ، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے بھی پی ٹی آئی حکومت کو ہدف تنقید کا نشانہ بنارکھاہے ۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…