پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

وسیع ترقومی مفاد چھٹیوں کے معاملے پر سندھ پولیس نے اہم اعلان کردیا وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے بھی بڑی یقین دہانی کرادی

datetime 21  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ پولیس نے آئی جی سندھ مشتاق مہر کی چھٹیوں کا فیصلہ 10روزکیلئے موخرکرنے کا اعلامیہ جاری کردیاہے،اعلامیہ میں وسیع ترقومی مفادکی خاطر اور انکوائری مکمل ہونے تک ماتحت افسران کو بھی چھٹیوں کی درخواست واپس لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سندھ پولیس کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ 18 اور19اکتوبر کی شب پیش آنے والا یہ ناخوشگوار واقعہ سندھ پولیس کی تمام عہدوں کے افسران کے لیئے انتہائی تکلیف اور ناراضگی کا باعث بنا اور اس کے نتیجے میںآئی جی سندھ نے رخصت/چھٹیوں پر جانیکا فیصلہ کیا۔بعد ازاں تمام شعبوں میں تعینات سینئر پولیس افسران نے بھی فیصلہ کیا کہ وہ بھی سندھ پولیس سے تضحیک آمیز سلوک کے خلاف احتجاجاً چھٹی کی درخواست دیں گے ۔ محکمہ پولیس کی انتہائی تضحیک کے احساس کو محسوس کرتے ہوئے یہ ایک بے ساختہ اور قلبی رد عمل تھا جوکسی فرد کے بجائے اجتماعی بنیادپرکیا گیا۔سندھ پولیس کے معاملے پر آرمی چیف کی جانب سے انکوائری اور شفاف تحقیقات کے احکامات اور تکلیف کے احساس پرانکا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آرمی چیف کے اس اقدام سے بلاشبہ سندھ پولیس کا وقار بحال ہوگا۔ آئی جی ہاؤس میں آمداور پولیس قیادت سے اظہار یکجہتی پر سندھ پولیس نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو

زرداری اوروزیراعلیٰ سندھ کی بھی مشکور و ممنون ہے ۔سندھ پولیس ہمیشہ سے ایک ڈسپلن فورس رہی ہے جو تمام اہم قومی اداروں کے درمیان ادارہ جاتی ہم آہنگی پر یقین رکھتی ہے اور ہمیشہ اس صوبے کے شہریوں کی خدمت اور تحفظ کے لئے اپنی ذمہ داری کا پابند رہی ہے اور

رہیگی۔آئی جی سندھ نے اس موقع پراپنی چھٹی خود مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا اورپولیس افسران کو ہدایات دیں کہ وہ معاملے کی انکوائری کے احکامات اور قومی مفاد کے پیش نظرآئندہ دس دن تک اپنی چھٹی کو مؤخر کردیں۔دریں اثناوزیرِاعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے پولیس

افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے بھرپور جذبے کے ساتھ اپنی پیشہ ورانہ خدمات جاری رکھیں۔بدھ کووزیرِ اعلی ہائوس کراچی میں وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ پولیس کے سینئر افسران سے ملاقات کی۔ملاقات میں آئی جی سندھ مشتاق مہر، ایڈیشنل آئی جیز اور ڈی آئی جیز شریک ہوئے۔وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اس موقع پر کہا

کہ سندھ پولیس کی صوبے میں امن امان کی بحالی کے لیے بڑی قربانیاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس نے جان کا نذرانہ پیش کر کے صوبے، خاص طور پر کراچی میں امن بحال کیا، سندھ پولیس نے بڑے بڑے دہشت گردی کے واقعات میں اہم مجرموں کو گرفتار کیا۔سید مراد علی شاہ

نے کہاکہ میں پولیس کی خدمات، قربانیوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا معترف ہوں، سندھ حکومت ہر مشکل گھڑی میں اپنی پولیس کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کو کسی صورت ڈی مورلائیزڈ نہیں ہونے دیں گے، پولیس افسران بھرپور جذبے کے ساتھ اپنی پیشہ ورانہ خدمات جاری رکھیں۔

سندھ حکومت پولیس کے باقی معاملات کو خود دیکھے گی۔وزیرِ اعلی سندھ نے کہاکہ حکومت سندھ نے پولیس کو ہمیشہ آزادانہ کام کرنے کی ہدایت کی ہے، سندھ پولیس آزادنہ اور غیر جانبدارانہ طریقے سے اپنا کام جاری رکھے۔انہوں نے کہاکہ پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید مستحکم کرنے کے لیے حکومت اقدامات کر رہی ہے۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ

گلشن اقبال میں دھماکے اورجرائم کی تعداد بڑھنے پر تشویش ہے، چاہتاہوں افسران پیشہ ورانہ صلاحیتیں عوام کے تحفظ کیلئے استعمال کریں۔اس موقع پر اعلی پولیس افسران نے وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ کا ہر مرحلے پر پولیس کی رہنمائی کرنے اور ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا۔

پولیس افسران نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہم پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کی جان و مال کا تحفظ کرتے رہیں گے۔اجلاس میں آئی جی سندھ نے گلشن اقبال دھماکے کی ابتدائی رپورٹ وزیراعلی سندھ سے شیئر کی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…