اتوار‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2026 

حفیظ سنٹر میں آتشزدگی ، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد موقع پر پہنچیں تو ایسے نعرے لگ گئے کہ وہاں سے واپسی کی راہ لی

datetime 18  اکتوبر‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع حفیظ سنٹر پلازے میں خوفناک آتشزدگی سے سینکڑوں دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں،آتشزدگی سے کروڑوں روپے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے ، اطلاعات کے مطابق آگ دوسرے فلور

پر شارٹ سرکٹ سے لگی جس نے اوپر کے دو فلورز کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ، دکانوں میں موبائل فونز، لیپ ٹاپ ، کمپیوٹر ، بیٹریز ، کمپریسرز ، جنریٹرز اور ڈیزل موجود ہونے کی وجہ سے آگ نے شدت اختیار کی ،آتشزدگی کے دوران وقفے وقفے سے دھماکے بھی ہوتے رہے ، آتشزدگی کی اطلاع ملنے پر تاجر او ران کے عزیز و اقارب جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور تاجر اپنا کاروبار جلتا ہو ا دیکھ کر دھاڑیں مار مار کر روتے رہے ،ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی درجنوں گاڑیاں کئی گھنٹوں تک آگ پر قابو پانے کیلئے کوشاں رہیں جبکہ بعد ازاں آرمی کی آگ بجھانے والی گاڑیاں بھی طلب کر لی گئیں ، تاجروں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں میں بار بار پانی ختم ہوتا رہا ، اگر آگ بجھانے کیلئے مکمل انتظامات ہوتے تو اتنے وسیع پیمانے پر نقصان نہ ہوتا، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ریسکیو آپریشن کی خود مانیٹرنگ کرتے رہے، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد صورتحال کا جائزہ لینے کے

لیے موقع پر پہنچیں تو نوازشریف زندہ باد اور حکومت مخالف نعروں سے ان کا استقبال کیا گیا جس کے بعد وہ وہاں سے واپس روانہ ہوگئیں ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈپٹی کمشنر ،ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر ،سی سی پی او لاہور، ڈی آئی جی آپریشنزسمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی جائے وقوعہ پر موجود رہے ، حکومت نے آتشزدگی کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اعلان کیا ہے کہ تاجروں کے نقصان کا جائزہ لے کر اس کا ازالہ کیا جائیگا۔



کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…