بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حفیظ سنٹر پلازے میں خوفناک آگ بے قابو ہو گئی ، ریسکیو کی 33 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف، مزید گاڑیاں منگوالی گئیں

datetime 18  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی دارالحکومت کے علاقے گلبر گ میں واقع حفیظ سنٹر پلازے میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، 6 گھنٹے گزرنے کے باوجود قابو نہ پایا جا سکا تاہم ریسکیو 1122 کی 33گاڑیاں اور دو اسنارکل آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق بتایا گیا ہے کہ آگ پلازے کی دوسری منزل پرصبح 6 بجے لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے تیسری اور

چوتھی منزل کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ ابتدائی اندازے کے مطابق 50 سے 60 دکانیں جل کر خاکستر ہوئیں تاہم تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے، آگ بجھانے کا عمل 2 گھنٹے تاخیر سے شروع کیا گیا جس کی وجہ متعلقہ عملے کا دیر سے پہنچنا بتائی گئی ہے۔ پلازے میں واقع دکانوں میں موبائل فون، کمپیوٹر سمیت الیکٹرانکس سامان موجود ہے جو آگ کی شدت بڑھانے کا سبب بن رہا ہے جبکہ پلازے کی چھت پر پڑے ڈیزل کے ڈرم جو جنریٹرز کیلئے استعمال کئے جاتے ہیں، نے بھی آگ پکڑ لی۔ ریسکیو کی 33گاڑیاں اور دو اسنارکل آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں تاہم گھنٹوں گزر جانے کے باوجود آگ کی شدت پر قابو نہیں پایا جا سکا، حکام نے فائر بریگیڈ کی مزید گاڑیاں طلب کر لیں۔سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے کہا ہے کہ حفیظ سنٹر سے 25 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے، شہریوں کو آتشزدگی سے دور رکھا جا رہا ہے، شاپنگ سنٹر کو 2 حصوں میں تقسیم کر کے پچھلے حصے کو آگ سے بچا لیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس پورشن میں آگ لگی ہوئی ہے وہاں ریسکیو عملہ آگ بجھانے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔ عمر شیخ نے کہا کہ دستیاب وسائل کو موثر طریقے سے استعمال کر رہے ہیں۔ دوسری جانب شاپنگ پلازے کے تاجر شکوہ کناں نظر آئے، سامان جلتا دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کی آنکھیں نم ہوتی رہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…