ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

بس ایک جلسہ ہی کافی ہے، حکومت کا اپوزیشن کو مزید جلسوں کی اجازت نہ دینے کا عندیہ

datetime 17  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پی ڈی ایم جلسے میں معاہدے کی خلاف ورزی پر اپوزیشن کو آئندہ جلسوں کی اجازت نہ دینے کی تجویز دیدی گئی، آئندہ جلسوں کی اجازت دینے یا نہ دینے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو پی ڈی ایم جلسے میں

معاہدے کی خلاف ورزی کی رپورٹ بھجوا دی گئی ہے، رپورٹ میں معاہدے کی خلاف ورزی پر آئندہ جلسوں کی اجازت نہ دینے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن نے جو معاہدہ کیا اس کی صریحا ًخلاف ورزی کی گئی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ اپوزیشن کی جانب سے تحریری معاہدے کی خلاف ورزی کی، جلسہ مقررہ وقت پرختم نہیں کیا گیا، جلسے اور لاہور سے گوجرانوالہ تک ریلیوں میں ایس او پیز خلاف ورزی نظر آئی، کسی نے نہ ماسک پہنانا اور نہ ہی سماجی فاصلے کا خیال رکھا گیا۔ذرائع کے مطابق مریم نوازنے لاہورمیں دوران ریلی تقریر نہ کرنے کے معاہدے کی خلاف ورزی کی، طے تھا مریم نواز راستے میں کسی استقبالیہ کیمپ میں خطاب نہیں کریں گی، شاہد رہ میں مریم نواز کا مختصر خطاب معاہدے کی خلاف ورزی تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسے کی مانیٹرنگ وفاقی اور صوبائی وزراء کرتے رہے، ایس او پیز خلاف ورزی سے حالات زیادہ خراب ہونے کے خدشات لاحق ہیں۔واضح رہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر وزیراعظم عمران خان کل اپوزیشن کو مزید جلسوں کی اجازت دینے یا نہ دینے پر حتمی فیصلہ کریں گے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اجازت نہ دینے کا عندیہ دیا جا رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…