موٹروے بند  متعدد سیاسی رہنما اور کارکنان گرفتار 

16  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد( آن لائن )پشاور اسلام آباد موٹروے کو رکشئی انٹرچینج مردان کے قریب بند کر دیا گیا۔اسلام آباد لاہور جانے والی گاڑیاں رکشئی انٹرچینج پر موڑ دی گئیں جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔تفصیلات کے مطابق پشاور ٹو اسلام آباد لاہور موٹروے کو رکشئی انٹرچینج مردان کے قریب بند کر دیا گیا ہے۔اسلا م آباد لاہور جانے والی تمام گاڑیوں کو رکشئی انٹرچینج پر موڑا جا رہا ہے۔

موٹروے پولیس کے مطاب قکرنل شیر خان انٹرچیبج کے قریب موٹروے پر آئل ٹیکنر الٹنے کے باعث موٹروے کو بند کیا گیاہے۔گاڑیاں واپس موڑنے کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی لائن بھی لگ گئی جس سے لوگوں کو شدید مشکل کا سامنا بھی کرنا پڑا۔دوسری جانب سولہ اکتوبر کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے گوجرنوالہ جلسے سے قبل مختلف شہروں میں متعدد سیاسی رہنماوں اور کارکنوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے،گوجرانوالہ شہر کے داخلی اور خارجہ راستوں کو ممکنہ طور پر بند کرنے کیلئے کنٹینرز منگوائے گئے۔ٹان 180 ایچ کے اطراف کنٹینر لگا دیئے گئے ہیں ، کنٹینر لگنے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ، کیوں کہ ماڈل ٹان جانے والی مرکزی شاہرہ کو کنٹینر لگا کر مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے ، جس پر شہریوں کی طرف سے حکومت پر تنقید کی گئی اور کہا گیا ہے کہ اپوزیشن کا جلسہ تو گوجرانوالہ میں ہے لیکن کنٹینرز لاہور میں لگادیے گئے ہیں ، رات دس بجے تک یہاں کوئی گاڑی نہیں تھی صبح تمام اہم راستوں پر کنٹیر لگے ہوئے تھے ۔دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے کی جانب سے 16 اکتوبرکے گوجرانوالہ جلسے کی خفیہ تیاریوں کا انکشاف ہوگیا ۔ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جلسے میں شرکت کی تیاریاں مکمل طور پر خفیہ رکھی جا رہی ہیں ، پارٹی کی نائب صدر مریم نواز ریلی کی صورت میں جائیں گی یا سکیورٹی قافلے کے ساتھ جلسہ گاہ پہنچیں گی ، اس حوالے سے تفصیلات کو بھی منظر عام پر نہ لانے کی حکمت عملی اپنائی گئی ہے ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…