ابھی ملاقاتوں کا ذکر کیا ہے، اگر یہ چیز آؤٹ کر دی تو قیامت آ جائے گی، شیخ رشید کا تہلکہ خیز دعویٰ

25  ستمبر‬‮  2020

لاہور(این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ابھی میں نے صرف ملاقاتوں کا بتایا ہے اگر ٹیلیفون کالز کا ڈیٹا آؤٹ کر دیا تو ملک میں قیامت آ جائے گی،میں نے پرویز مشرف کے ساتھ بھی کام کیا ہے میں اس دو ر کا کھاتہ بھی آؤٹ کر سکتا ہوں، پاک فوج کے سربراہ اور ڈی جی آئی ایس سے ملاقات کرنا اعزاز اور فخر سمجھتا ہوں، میں کئی بار گیا لیکن آپ پہلے ہی

وہاں بیٹھے ہوتے تھے اور آپ کی میٹنگز طویل ہونے کی وجہ سے مجھے باہر انتظار کرنا پڑا، نواز شریف کی تقریر جندال، مودی اور را کی تقریر تھی،اپوزیشن دھرنا،استعفے دے گی اور نہ عدم اعتماد لائے گی بلکہ صرف جلسہ اور جلوس جلوس کھیلیگی،پہلے بھی مریم نے نواز شریف کو اقتدار سے باہر کروایا ہے اور اب بھی مریم ہی اپنے والد کو مروائے گی۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے مغلپورہ میویٹ مین روڈ سنگھ پورہ میں کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت پودا لگانے کی تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ، چیئر پرسن قائمہ کمیٹی برائے داخلہ مسرت جمشید چیمہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ شیخ رشید نے کہا کہ میں تسلیم کرتا ہوں کہ ریلوے کے مزدوروں کیلئے مجھے جو کرنا چاہیے تھا میں ابھی تک وہ نہیں کر سکا،ریلوے کی ترقی اصل میں مزدوروں کی محنت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون کامنصوبے 9.1یو ایس ڈالر میں طے ہوا لیکن ہم اسے 6.8ڈالر پر لے کر آئے ہیں، سی پیک کا قرضہ 2.2فیصد شرح سے ہے لیکن ہم اسے ایک فیصد پر لے رہے ہیں۔ اس منصوبے کے تحت 1972کلو میٹر نیا ٹریک بچھایا جائے گا اور ٹرین کی رفتار160کلو میٹر فی گھنٹہ ہو گی۔ ہم دوسرے مرحلے میں پشاور سے جلال آباد، چمن سے تافتان او ر قندھار تک بھی ٹریک بچھائیں گے،ریلوے ترقی کرے گی تو ہمارا مزدور

بھی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے بعد ریلوے دوبارہ خسارے کا شکار ہے، ہم نے گزشتہ سال جو 6سے8ارب کا خسارہ ختم کیا تھا اب وہ دوبارہ واپس آ جائے گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ میں نے اپنی جوانی میں 5سے10لاکھ پودے لگائے ہیں، میں نے اپنا جو فریڈم ہاؤس بنایا ہے اس میں بھی فارغ اوقات میں پودے لگاتا ہوں، عمران خان نے بھی اس ملک میں کرپشن، لوٹ مار

اور کچرا کنڈی ختم کرنے کیلئے پودا لگایا ہے اور عمران خان اس ملک سے سارے بیگاڑ ختم کر کے دم لے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ابھی صرف ملاقاتوں کا ذکر کیا ہے اگر ٹیلی فون کا ڈیٹا آؤٹ کر دیا تو ملک میں قیامت آ جائے گی۔پاک فوج کے سربراہ اور ڈی جی آئی ایس آئی سے ملنا اعزاز اور فخر کی بات ہے، میں تو کئی بار گیا تو آپ وہاں پہلے ہی موجود ہوتے تھے اور آ پ کی

میٹنگز طویل ہونے کیو جہ سے مجھے باہر انتظار کرنا پڑتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کیا بھاشا ڈیم فوج کا مسئلہ ہے، نیلم جہلم، کورونا فوج کا مسئلہ ہے، فوج ایم ایل ون کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے، ٹڈی دل اور سیلابو ں میں فوج کھڑی ہوتی ہے،مجھے دو حلقے لگتے ہیں جس میں جی ایچ کیو، ٹین کور، ائیر فورس کا ہیڈ کوارٹر ہے،فوج کے لوگ کہتے ہیں پاکستان کی خاطر ہم نالے بھی صاف کر رہے ہیں

کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان ترقی کرے، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ جو بھی سول حکومت ہو گی ہم اس کے اختیا ر پر لبیک کہیں گے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں تسلیم کرتا ہوں کہ مہنگائی ہے، مزدور اور غریب کو رعایتیں ملنی چاہئیں۔ میں نے ایک مزدور کو نہیں نکالا حالانکہ سپریم کورٹ نے نظر ثانی کا کہا ہے، میں یقین دلاتا ہوں کہ ایم ایل ون سے ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو

روزگار ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے پہلے بھی اپنے والد کو مروایا ہے اور انشا اللہ اب بھی مروائے گی،نواز شریف کی تقریر جندال، مودی اور را کی تقریر تھی، آپ پاکستان میں ہوں توضیاء الحق کے جوتوں میں جوان ہوتے ہیں، پاکستان میں ایسا کوئی بھی سیاستدان نہیں جو جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر چار کی پیداوار نہ ہو ۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن صرف سینیٹ کے انتخابات

کی وجہ سے عمران خان سے جھگڑا چاہتی ہے تاکہ عمران خان کو سینیٹ میں اکثریت نہ مل سکے۔ یہ دھرنادیں گے اور نہ کوئی تحریک عدم اعتماد لائیں گے،30دسمبر او ر جنوری میں سیاست کھلے گی اور اس ملک نے آگے جانا ہے۔ میں فیصل آباد گیا جہاں پر ٹیکسٹائل والوں نے بتایا کہ ہم ایک منٹ کیلئے بھی فارغ نہیں ہیں، پاکستان میں سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کامیاب رہی ہے، بھارت

میں 90،90ہزار کورونا کے کیسز آرہے ہیں اور روزانہ 1100سے1200موات ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن والے جہاں پر جلسہ کریں گے اس سے دو سے تین روز بعد میں وہاں پر بغیر پیسوں کے جلسہ کروں گا۔ نوازشریف سے پوچھا جائے انہوں نے جن فلیٹوں سے خطاب کیا ہے وہ ان کے پاس کہاں سے آئے،یہ غریب عوام کے پیسے سے بنے ہیں، یہاں پر غریب ہی غریب کا

دشمن ہے اگر غریب غریب کا ہاتھ تھام لے انقلاب آ جائے، یہاں پر سرمایہ دار، جاگیر دار، انڈسٹریلسٹ اور مافیاز سب ایک ہیں۔ چینی اور آٹا مہنگا ہوا تو مافیاز اکٹھے تھے اور ہم ان کا مقابلہ نہ کر سکے لیکن عمران خان مافیاز کو شکست دے گا۔ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) والوں کے برے دن ہیں، عمران خان نے ان دونوں کے درمیان سے وکٹ نکالی ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا

کہ مجھے فخر ہے کہ میں پاک فوج کا ترجمان ہوں را کا ایجنٹ نہیں ہوں، میں اپنی گن اور کارتوس کے ساتھ فوج کے ساتھ ملک کے دفاع کیلئے جاؤں گا اور اپنے ملک کیلئے شہادت دینا چاہتا ہوں، آپ تو گولڈن ٹمپل کا لنگر کھاتے ہو اور داتا صاحب نہیں جاتے، چور، ڈاکو اور لٹیرے سب جیلوں میں

ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف میرے دل کے قریب ہے لیکن اس نے لوٹ مار کی ہے،15،16ہزار روپے تنخواہ لینے والے ان کے ملازمین کے اکاؤنٹس سے اربوں روپے نکلے ہیں۔ میں غریبوں سے کہتا ہوں کہ ان چوروں اور ڈاکوؤں کے خلاف بغاوت کر دو اور عمران خان کا ساتھ دو۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…