استعفوں کے معاملے پر گرما گرمی اے پی سی کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی

21  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی،روزنامہ جنگ میں شائع خبر کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ اے پی سی میں اسمبلیوں سے اپوزیشن کے استعفوں کے معاملے پر گرما گرمی دیکھی گئی۔

بلاول بھٹو نے ایک موقع پر نوازشریف کو اسمبلیوں اور سندھ حکومت سے استعفوں کی پیشکش کی، بلاول نے کہا ہم استعفیٰ نون لیگ کو جمع کراتے ہیں۔نوازشریف وطن واپس آکر استعفیٰ اسپیکر کو پیش کر دیں، نواز شریف نے جواب میں کہاکہ میں استعفوں کا مخالف نہیں،چاہتا ہوں حکومت کے خلاف دبائو بنا کر استعفے دیے جائیں۔دوسری جانب مولانا فضل الرحمن استعفوں کے بارے میں پارٹی رہنمائوں سے بحث کرتے رہے، آصف زرداری نے ایک موقع پر کہا کہ مولانا میں آپ سے تین سال بڑا ہوں چھوٹوں سے بات منوانا جانتا ہوں جبکہ مولانا فضل الرحمن نے تکرار کی اور کہا کہ نہیں میں3سال بڑا ہوں میں اپنی بات منوالوں گا تاہم اے پی سی میں اسمبلیوں سے استعفوں کے معاملے پر اتفاق نہ ہوسکا۔اے پی سی کے دوران ہر دور میں حکومت میں رہنے والوں کو پارٹیوں میں نہ لینے کا فیصلہ بھی ہوا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…