میرا دل دہل گیا ہے مریم نواز کا موٹروے واقعے پر شدید ردِعمل

10  ستمبر‬‮  2020

لاہور( آن لائن )موٹروے پر پیش آنے والے واقعے نے سب کے دل دہلا دئیے ہیں۔ہولناک واقعے پر پورے ملک میں شدید غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔سیاستدانوں سمیت سماجی شخصیات نے بھی واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔پولیس نے بھی واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

واقعے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی گئی ہے۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کو گرفتارکرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔یہ قرارداد مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شدید ردِعمل دیا ہے،مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے واقعہ کا سن کر دل دہل گیا ہے۔اس کاروائی میں ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچا کر نشان عبرت بنانا لازم ہے۔ یہ معمولی واقعہ نہیں ہے۔مریم نواز نے مزید کہا کہ یاد رکھیں، ظلم اور معاشرتی اقدار میں پستی کا مقابلہ کرنا بحثیت قوم ہم سب کی ذمہ داری ہے۔دوسری جانب آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا ہے کہ ملزمان کے گائوں تک پہنچ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جیسے ہی عہدے کا چارج لیا اس واقعے کا نوٹس لیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ملزمان تک پہنچ جائیں۔ہم اس گائوں تک تو پہنچ ہی گئے ہیں جہاں سے ملزمان کا تعلق ہے۔ ہمیں ملزمان تک پہنچنے کے لیے ثبوت مل چکا ہے۔اٹک سے رحیم یار خان تک کوئی واقعہ ہوتا ہے تو پنجاب پولیس اس کی ذمہ دار ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…