ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

نوازشریف ، پرویز مشرف کے جہاز کو بھارت میں لینڈ کروانا چاہتے تھے،شیخ رشید کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 10  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن میں نواز شریف کا کوئی ثانی نہیں ، یہ بات میںنے اپنی کتاب میں بھی تحریر کی ہے مگر بطور انسان ملنے جلنے میں وہ ٹھیک تھے۔

نواز شریف کی آرمی چیفس کے ساتھ لڑائی رہی ہے اب تو میراخیال ہے ایسی لڑائی پڑ گئی ہے کہ بنیادیں ہی کھد گئی ہیں ۔آرمی کی اور ان کی سوچ میں زمین آسمان کا فرق ہے اور ان کی بیٹی کا بھی یہی رول ہے وہ اسی رول پر چل رہی ہیں۔ آصف نواز نے مجھے کہا کہ نواز شریف کو باز کرواویہ میرے فون ریکارڈ کرتا ہے۔پرویز مشرف نے کہا تھا کہ نواز شریف کا رویہ بہت خراب تھا، پرویز مشرف نے کہا کہ مجھے اس پر پہلے سے شک تھااور اگر نواز شریف کوئی ایسا فیصلہ کرے تو اس کا توڑ پیش کیا جائے۔جہانگیر کرامت کی لڑائی معمولی لڑائی تھی جو سنجیدہ ہوگئی، جہانگیر کرامت ایک شریف جرنیل تھاتو اس نے استعفیٰ پیش کردیا اور چلا گیا۔کوئی جرنیل ایسا نہیں تھا جس سے نواز شریف کے معاملات ٹھیک گزرے ہوں۔ نواز شریف کے مقابلے میں پرویز مشرف کا کیس مضبو ط تھانواز شریف پرویز مشرف کے جہاز کو بھارت میں لینڈ کرانا چاہتے تھے ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ لندن میں عمران خان اور طاہر القادری کے درمیان ملاقات ہوئی ۔

اس ملاقات میں جہانگیر ترین بھی شامل تھے ۔ مجھے نہیں معلوم کہ ان کے رابطے کس نے کروائے۔پاکستان کی سیاست میں ہر جگہ اسٹیبلشمنٹ کا رول ہے میں نے شجاع کی کتاب نہیں پڑھی۔ میں 126 دن دھرنے میں عمران خان کے ساتھ تھا وہاں کوئی اسٹیبلشمنٹ نظرنہیں آئی ۔انہوں نے اپنی کتاب سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ کتاب کا ایک حصہ میں نے جیل میں لکھا جس کا نام فرزند پاکستان رکھا ہے اور دوسرا حصہ لال حویلی سے اقوام متحدہ تک ہے ۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…