اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں تعینات چینی سفیر یائو ژنگ کو اگلی اہم ذمہ داری کیلئے دارالحکومت بیجنگ واپس بلا لیا گیا ۔روزنامہ جنگ میں شائع صالح ظفر کی خبر کے مطابق انہوں نے پاکستان میں تین سال تک کام کیا اور عہدے کی معیاد مکمل ہونے میں ابھی دو ماہ باقی تھے۔ چین نے فارن سروس کے تجربہ کار افسر کی جگہ پر نان کیریئر شخصیت کو
عہدے کیلئے نامزد کیا ہے جو فی الوقت صوبائی حکومت میں ایک وزیر ہیں۔ اس تبدیلی کو باہمی تعلقات میں ایک بڑی تبدیلی سمجھا جا سکتا ہے۔ سفیر یائو ژنگ سینئر چین کے سفیر ہیں اور اسلام آباد میں تعیناتی کے دوران انہوں نے لگن کے ساتھ کام کیا۔ انتہائی سخت حالات میں بھی انہوں نے سی پیک کو بچانے اور اس کے فروغ کیلئے زبردست کام کیا ہے ۔