منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

شعیب دستگیر کو کیوں ہٹایا گیا؟ رئوف کلاسرا کا حیران کن انکشاف

datetime 9  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی رئوف کلاسرا کا کہناتھا کہ شعیب دستگیر سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی تعیناتی سے خوش نہیں تھے ، وہ اپنے بندے ذوالفقار حمید کوآگے لانا چاہتے تھے ۔وہ ناراض تھے کہ ان کی مرضی کے بغیر عمر شیخ کو کیوں لایا گیا، انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات بھی کی اور اپنے تحفظات کا اظہار کیا، ان کا خیال تھا

کہ انہیں نہیں ہٹایا جائیگاکیونکہ ماضی میں جو تبادلے کئے گئے تھے ، چیف سیکرٹری اعظم سلیمان کو ہٹا دیا گیا تھا لیکن انہیں برقرار رکھا گیا،انہوں نے کہا کہ شعیب دستگیر نے جانا ہی تھا ، ن لیگ نے ان کے حق میں بڑی کمپین چلائی ، کہانی یہاں سے شروع ہوتی ہے جب مریم نواز نیب آفس پیش ہوتی ہیں اور پتھرائو وغیرہ شروع ہوتا ہے ، جس طرح پولیس ڈر ی ہوئی لگ رہی تھی جس کی وجہ سے اوپر تک شکایایتیں گئیں ، عمران خان کو دو لوگوں کیخلاف رپورٹس دی گئی ہیں ، کہا گیا کہ یہ ن لیگ پر ہاتھ نہیں ڈال سکتے ، پہلے سٹیپ کے طور پر ذوالفقار حمید کو ہٹایا گیا اس وقت بھی شعیب دستگیر کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، ان کیلئے یہ مسیج کلیئر تھا کہ آپ سے اسلام آباد خوش نہیں ہے ، آپ ڈیلیو ر نہیں کرسکے ، آپ کا ایک سیاسی جماعت کی طرف جھکائو ہے ، خاص طور پر مریم نواز والے واقعے کے بعد، رئوف کلاسرا نے مزید کیا کہ آپ بھی سنئے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…