ملائیشیا نے پاکستانی شہریوں پر ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی

8  ستمبر‬‮  2020

کوالالمپور(این این آئی) ملائیشیا نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے 23 ممالک کے شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے سینئر وزیر دفاع نے آفیشل فیس بک پوسٹ کے ذریعے پاکستان اور امریکا سمیت

ایسے 23 ممالک کے شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا جہاں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 50 ہزار سے زیادہ ہے۔ملائیشیا کے محکمہ امیگریشن نے آفیشل فیس بک پوسٹ کے ذریعے جن ممالک کے شہریوں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ان میں امریکا، برازیل، بھارت، روس، پیرو، کولمبیا، جنوبی افریقا، میکسیکو، اسپین، ارجنٹینا، چلی، ایران، برطانیہ، بنگلا دیش، سعودی عرب، فرانس، پاکستان، ترکی، اٹلی،عراق فلپائن اور انڈونیشیا شامل ہے۔محکمہ امیگریشن کے حکام کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے یہ پابندیاں عائد کی جارہی ہیں۔اس سے قبل یکم ستمبر کو ملائیشیا نے بھارت، فلپائن اور انڈونیشیا کے طویل مدت وزٹ ویزہ ہولڈرز کے ملک میں داخلے پرپابندی عائد کی تھی جس کے بعد 3 ستمبر کو یہ اعلان کیا گیا کہ جن ممالک میں کورونا کے کیسز کی تعداد ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد ہوگی ان پر بھی یہ پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ملائیشین حکام کا کہنا تھا کہ سفری پابندیوں کے دوان کسی ایمرجنسی کی صورت میں حکومت اس حوالے سے استثنی فراہم کرے گی جس کے لیے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کی خصوصی اجازت درکار ہوگی۔ورلڈمیٹر کے مطابق ملائیشیا میں اس وقت کورونا کیسز کی تعداد 9400 سے زائد ہے اور 128 افراد وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…