پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

مودی کی فاشسٹ حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں تمام حدیں پار کردیں راحیل شریف نے بھارتی حکومت کو آئینہ دکھا دیا

datetime 8  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (آئی این پی)اسلامی عسکری اتحاد کے سربراہ(ر)جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ دنیا کی کہنہ مشق فورس ہے اوراس نے روایتی، غیر روایتی اور دہشتگردی کیخلاف جنگ کے تمام محاذوں پر اپنا لوہا منوایا اور وطن عزیز کیلئے تمام چیلنجوں کا مقابلہ کیا۔

ہمارے دل وجان کشمیری بھائیوں کیساتھ ہیں،مسئلہ کشمیر اقوام متحد ہ کی قرار دادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنا ہوگا، نریندر مودی کی سربراہی میں فاشسٹ حکومت نے تمام حدیں پار کردی ہیں، عالمی برادری کو بھارت کی جانب سے کئے جانیوالے مظالم و مسلمانوں کی نسل کشی کیخلاف فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔عرب میڈیا کے مطابق ریاض میں ڈپلومیٹ کوارٹرز میں یوم دفاع تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی اپنے خطاب میں انکامزید کہنا تھا چھ ستمبر1965کو ہمارے بہادر مسلح افواج نے بڑی ہمت و شجاعت سے دشمن کے مذموم منصوبے کو ناکام بنایااور وطن عزیز کیلئے بے مثال قربانیاں دیں، یہی قومی جذبہ ہمیں آپریشن ضرب عضب کے دوران میں دیکھنے کو ملا۔ در حقیقت جب جب قوم کا تعاون آپ کیساتھ ہو تو، تمام چیلنجوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ تقریب میں اوآئی سی میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ سمیت ریاض کی کمیونٹی نے بھی شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…