اسلام آباد( آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایک مقصد کے لئے متحد قوم کو کو ئی دشمن شکست نہیں دے سکتا جنا ح کا پاکستان بنانے کے لئے ہمیں اسی جذبے کی ضرورت ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے لکھا کہ آج ہم اپنے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔
1965 کی جنگ مجھے آج تک یاد ہے جب میری عمر 13 سال تھی وہ دن نہیں بھو ل سکتا کہ قوم کس طرح یک جان ہو کر دشمن کے خلاف قومی اتحاد اور عزم کا اظہار کیا تھا ۔ عمران خان نے کہا کہ کوئی دشمن اتنی متحد قوم کو شکست نہیں دے سکتا اور جناح کا پاکستان بنانے کے لیے آج بھی اسی جذبے کی ضرورت ہے۔