بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نواز شریف علاج ادھورا چھوڑ کر وطن واپسی کیلئے رضا مند

datetime 5  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) میاں محمد نواز شریف نے علاج ادھورا چھوڑ کرواپس پاکستان آنے کی رضامندی ظاہر کر دی، جس پر پارٹی رہنماؤں نے انہیں مکمل صحت یاب ہونے تک منع کر دیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پارٹی قائد محمدنواز شریف سے علاج معالجہ مکمل کرانے اور معالجین کی اجازت سے پاکستان واپس آنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہےکہ نواز شریف

ملک و قوم کا اثاثہ ہیںاس لئےان کی صحت اور زندگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، عدلیہ نے نواز شریف کی زندگی کو لاحق سنگین خطرات کی وجہ سے بیرون ملک علاج کی اجازت دی تھی اور ہم امید کرتے ہیں کہ عدلیہ ان کے معالجین کے جائزے کی رپورٹس کو ملحوظ خاطر رکھے گی، ہم حکومت کو اتنا موقع دینا چاہتے تھے کہ عوام تحریک انصاف کی حقیقت اور اصلیت کو جان لیں جسے عوام جان چکے ہیں، ان کی اصلیت مرغی کے انڈے کی معیشت سے شروع ہوئی جو بکری، کٹوں کی معیشت سے ہوتی ہوئی بھنگ معیشت کے تازہ شاہکار تک پہنچ گئی ہے اور لگتا ہے کہ اب یہ ملک میں پوست کی بھی کاشت کریں گے، رہبر کمیٹی کے فیصلے کے مطابق اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس 20ستمبر کو منعقد ہو گی۔ ان خیالات اظہارمسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں شاہد خاقان عباسی، خواجہ محمد آصف، رانا تنویر حسین، رانا ثنا اللہ،خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق،انجینئر خرم دستگیر، مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائشگاہ پر پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کا ہنگامی مشاورتی اجلاس ہوا جس میں نواز شریف کی وطن واپسی کے عدالتی حکم، اے پی سی کے انعقاد کیلئے

رہبر کمیٹی کے اجلاس اور مہنگائی سمیت ملک کیمجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال اور آئندہ کے حوالے سے لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔ احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی صحت کو لا حق سنگین خطرات کی وجہ سے عدلیہ سے انہیں علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی اوراس سے پہلے حکومت اور وزیراعظم نے ان کی صحت کے حوالے سے مکمل تسلی کی،ناکام حکومت نے اپنی کارکردگی پر بات کرنے کی بجائے

ٹی وی ٹاک شوز میں نواز شریف کی صحت پر سیاست چھیڑ دی جو حکومت کی ذہنی پستی کی علامت ہے اور اتنی بے شرمی سے یوٹرن لیتے ہوئے انہیں شرم بھی نہیں آتی، مسلم یگ(ن) نے فیصلہ کیا ہے کہ پارٹی قائد محمد نواز شریف کو درخواست کی جائے گی کہ وہ اپنا علاج معالجہ مکمل کرائیں اور جب تک معالجین انہیں وطن واپسی کیلئے مکمل صحتمند قرار نہیں دیتے وہ وطن واپس نہ آئیں۔نواز شریف ملک و قوم کا اثاثہ ہیں

ان کی زندگی و صحت پر سیاست نہیں کی جا سکتی،نواز شریف اپنا علاج مکمل کرواتے ہی فوری واپس آ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف جب علاج کیلئے بیرون ملک گئے تو کورونا کی وجہ سے دنیا بھر میں علاج کی سہولتیں معطل رہیں جس کی وجہ سے صرف نواز شریف ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں مریض متاثر ہوئے،ہمیں توقع ہے کہ نواز شریف کی صحت پر عدلیہ بھی ان کے معالجین کی جائزہ رپورٹس کو ملحوظ خاطر رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنی بیمار اہلیہ کو بستر مرگ پر چھوڑ کر قانون کی عملداری کیلئے وطن واپس آئے تھے، اس لئے ان کی صحت کے حوالے سے بحث کرنا ان کی اس اعلیٰ مثال اور انسانیت کی بھی تذلیل ہے۔ ڈاکٹرز نے انہیں جب بھی اجازت دی او ران کا علاج معالجہ مکمل ہوا تو نواز شریف بغیر کسی لمحہ تاخیر کئے بغیر عوام میں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے علاج کیلئے بیرون ملک ہونے سے ان کے مقدمات کی قانونی

حیثیت پر کوئی فرق نہیں پڑتا اور ان کی غیرموجودگی میں ان کے مقدمات کی قانونی پیروی جاری رہ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے تمام چیپٹرز کی متفقہ رائے ہے کہ ہم نواز شریف سے درخواست کریں گے کہ وہ اپنا مکمل علاج کرانے کے بعد ڈاکٹروں کی رائے کی روشنی میں وطن واپس تشریف لائیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی صحت و زندگی کا فیصلہ ٹی وی شوز یا لجھے دار بیانات سے نہیں ہو سکتا، ان کی زندگی اور صحت

پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت علاج معالجے کیلئے ملی تھی، وہ کسی کانفرنس میں شرکت کرنے یا سیاحتی دورے پر روانہ نہیں ہوئے اس لئے وہ اپنا علاج مکمل کرائیں،لیگل ٹیم قانونی پہلوؤں کے حوالے سے لائحہ عمل بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اے پی سی کے حوالے سے رہبر کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا اورمسلم لیگ (ن) کی تجاویز پر دوبارہ اجلاس ہو گا، اپوزیشن کی اے پی سی 20ستمبر کو ہوگی۔ا نہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نواز شریف کے وکیل ان کے علاج معالجے کی رپورٹس عدالت میں جمع کراتے رہے ہیں۔انہوں نے شیخ رشید کی جانب سے (ن) لیگ تقسیم کے حوالے سے کہاکہ ایک سیٹ کی پارٹی مسلم لیگ (ن) کی طاقت کا اندازہ نہیں لگا سکتی، ہمارے قائد نواز شریف ہیں اور سب ان کی قیادت میں چٹان کی طرح متحد ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…