جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

کراچی جنوبی ایشیاء کے پانچویں گندے ترین اور آلودہ شہر میں شمار ورلڈ بینک کی2018میں جاری کردہ رپورٹ سامنے آگئی

datetime 5  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ورلڈ بینک کنٹری ڈائریکٹر پاکستان نے کہا ہے کہ کراچی کے انفراسٹرکچر کے لئے 9 سے 10 ارب ڈالر لگیں گے ۔ان کے مطابق 10 سال کی مد کے قرضے سے کراچی کے ٹرانسپورٹ، سیوریج ،پانی اور سولڈ ویسٹ کے مسائل حل ہوسکیں گے۔

ورلڈ بینک نے سال 2018 میں کراچی پر ایک تفصیلی رپورٹ جاری کی تھی۔2018 کی رپورٹ کے مطابق کراچی کو زندگی گزارنے کے قابل شہر بنانے کے لیے 10 ارب ڈالرز کا خرچہ آئے گا۔کنٹری ڈائریکٹر کے مطابق کچرے اور آلودگی کی وجہ سے کراچی کا شمار جنوبی ایشیاء کے پانچویں گندے ترین اور آلودہ شہر میں ہونے لگا ہے۔ورلڈ بینک نے 2018 میں ایک رپورٹ میں کراچی کے مسائل پر خطرے کی گھنٹی بجا دی تھی۔ ورلڈ بینک نے بتادیا تھا کہ کراچی کو ٹرانسپورٹ، ٹوٹی پھوٹی سڑکوں، پانی کی فراہمی اور نکاسی، کچرے، تجاوزات، بڑھتی آبادی اور آلودگی کے مسائل کا سامنا ہے کراچی کو زندگی گزارنے کے قابل شہر بنانے کے لیے 10 ارب ڈالرز کا خرچہ آئے گا جس کی تکمیل میں 10 سال کا عرصہ لگے گا۔

موضوعات:



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…