جمعہ‬‮ ، 21 فروری‬‮ 2025 

وزیراعظم کے معاون خصوصی کا عہدہ چھوڑنے کے بعد عاصم سلیم باجوہ نے سی پیک سے متعلق بڑا اعلان کر دیا

datetime 4  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ وہ  وزیراعظم عمران خان کو اپنا استعفیٰ پیش کردیں گے اور ان سے درخواست کریں گے کہ معاون خصوصی کے عہدے سے سبکدوش کردیں۔ عاصم باجوہ نے کہا کہ ’میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میری توجہ ایک طرف ہونی چاہیے ،

اسی لیے معاون خصوصی اطلاعات کے عہدے سے استعفی دینے کا فیصلہ کیا ہے‘۔ عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ بہت سے لوگوں کے مشورے کے باوجود تفصیل سے وضاحت دی ہے، وزیراعظم بھی میری وضاحت کو دیکھ چکے ہیں، پاکستان میں جہاں بھی منی ٹریل یا دستاویز دینے کی ضرورت ہو پیش کرنے کیلئے تیار ہوں، کسی فورم پر تفصیل یا ثبوت چاہئیں تو میرے پاس موجود ہے یا اکٹھے کرسکتا ہوں، اہل خانہ کے مشورے سے معاون خصوصی اطلاعات کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔سی پیک اتھارٹی میں اس وقت بہت زیادہ فوکس چاہئے اس لئے ساری توجہ وہاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے، محکمہ اطلاعات میں بہت قابل لوگ ہیں وہ کام ان کیلئے چھوڑوں گا، معاون خصوصی اطلاعات کے عہدے سے استعفیٰ کل وزیراعظم کو پیش کروں گا۔امید ہے وزیراعظم مجھے سی پیک میں مزید توجہ دینے کی اجازت دیں گے، سی پیک میں بہت اچھی ٹیم بن رہی ہے اور اچھا مومنٹم ہے، سی پیک کا اسکوپ آئندہ مزید بڑھتا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…