اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے چار صفحات پر مشتمل پریس ریلیز جاری کی ہے، جس میں انہوں نے اپنے اور اہل خانہ کے اوپر لگائے گئے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام کے ساتھ چار صفحات بھی شیئر کئے ہیں، انہوں نے اپنے
ردعمل میں کہا کہ اپنے خلاف تمام الزامات کی سختی سے تردید کرتاہوں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے میرے اور اہل خانہ کے خلاف الزامات کی کوشش بے نقاب ہوگئی ہے۔ عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ ہمیشہ عزت اوروقارکے ساتھ ملک کی خدمت کرتا رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ ایک نامعلوم ویب سائٹ پر صحافی احمد نورانی نے ان کے خلاف خبر شائع کی۔صحافی نے خبر میں ان کی اہلیہ اور ان پر اثاثے چھپانے کا الزام لگایا، عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ مجھ پر اثاثوں کی ڈکلیئریشن میں اہلیہ کے اثاثے چھپانے کا الزام غلط ہے۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی کی حیثیت سے اثاثوں کی تفصیلات جاری کرنے سے پہلے ہی میری اہلیہ بیرون ملک اپنی تمام سرمایہ کاری ختم کر چکی تھیں۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا کہ اہلیہ میرے بھائی کے کاروبار میں شریک تھیں۔میری اہلیہ نے میری 18 سال کی کل جمع پونجی سے سرمایہ کاری کی جس کی مالیت 19ہزار ڈالرز سے کچھ زیادہ ہے۔انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میری اہلیہ نے بیرون ملک اس سال جون کو اپنی یہ سرمایہ کاری بھی ختم کر دی تھی۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے چار صفحات پر مشتمل پریس ریلیز جاری کی ہے، جس میں انہوں نے اپنے اور اہل خانہ کے اوپر لگائے گئے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام کے ساتھ چار صفحات بھی شیئر کئے ہیں
I strongly rebut the baseless allegations levelled against me and my family.Alhamdolillah another attempt to damage our reputation belied/exposed.I have and will always serve Pakistan with pride and dignity. pic.twitter.com/j185UoGhx1
— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) September 3, 2020