اسلام آباد ( آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے فراڈ میں ملوث ہاوسنگ سوساٹیز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا اووسیز پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ریئل اسٹیٹ شعبے میں سرمایہ کاری سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم نے ہاوسنگ سوسائٹیز میں سمندر پار پاکستانیوں کے ساتھ ہونے والے فراڈ پر نوٹس لیا۔اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں سے فراڈ میں ملوث سوساٹیز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ، وزیراعظم نے سمندرپار پاکستانیوں کی ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کو تحفظ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا غیر منظور شدہ ہاوسنگ سوسائیٹیز سمندر پار پاکستانیوں کو پلاٹ نہ بیچیں اور اووسیز پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو فروخت ہونے والی تمام غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں پر بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا، اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ کسی صورت دھوکہ دہی کی اجازت نہیں دے سکتے، رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کیلئے اوورسیز پاکستانیوں کو محفوظ میکانزم فراہم کریں گے۔