کراچی کو ڈوبے ساتواں دن وزیر اعظم کا کراچی کا دورہ مزید ایک روز کیلئے موخر

3  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)تحریک انصاف کے رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرشہبازگل نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ ”وزیراعظم پاکستان انشاللہ ہفتہ کے دن کراچی کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم ہر روز کراچی پر میٹنگ لے رہے ہیں اور کراچی کے دورہ کے دوران کراچی کے مسائل کے مستقل حل کا اعلان کریں گے”۔

کراچی میں بارشوں سے تباہ کاریوں پر ملک بھر میں سیاسی پارہ ہائی ہونے کے بعد وفاق نے میٹروپولیٹن کراچی کے لیے منصوبوں اور فنڈز کے اجرا کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کراچی کے انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے منصوبوں کا بھی اعلان کریں گے، دورے کے دوران وزیر اعظم گورنرہائوس کراچی میں شہرکے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملاقاتیں بھی کریں، اتحادی جماعتوں کے رہنمائوں سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں کراچی کے لیے مجوزہ منصوبوں اور فنڈز پر مشاورت ہوگی، وزیر اعظم بارشوں سے نقصانات اور صورت حال پر خصوصی اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔  وزیر اعظم عمران خان کے مطابق کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے وفاق اپنا کردار ادا کرے گا،کراچی میں درپیش عوامی مسائل کا مکمل ادراک ہے اور عوام کی مشکلات پر آنکھیں بند نہیں کر سکتے۔

گورنرسندھ کے مطابق مسائل کو مستقل طور پر حل کرنے کیلئے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے اور وزیراعظم نے اس پلان کو حتمی شکل دینے کی منظوری بھی دے دی ہے۔کراچی میں سیوریج، نکاسی آب اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے جامع پلان تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے ساتھ تشکیل دیا گیا جس پر وفاق اور صوبائی حکومت مل کر کام کریں گے۔یاد رہے کہ کراچی کو بارش کے پانی میں ڈوبے ہوئے کم و بیش ایک ہفتہ ہو چکا ہے ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…