فوج سے تعلقات کیسے ہیں؟معیشت ٹھیک ہوسکتی ہے یا نہیں؟ عمران خان دل کی باتیں زبان پر لے آئے،کھل کر بول پڑے

3  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کے فوج کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں اور فوج حکومت کی تمام پالیسیوں کی حمایت کرتی ہے،جمہوری حکومت ہے جو الیکشن جیت کر آئی ہے، حکومت سنبھالی تو معاشی چیلنجز کا سامنا تھا اور راتوں رات معیشت کو ٹھیک نہیں کیا جا سکتا۔

ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں ، آگے بڑھنے کیلئے کرپشن کا خاتمہ بہت ضروری ہے،کورونا سے متعلق پاکستان نے بہترین فیصلے کیے، ہم نے آنکھیں بند کر کے مکمل لاک ڈاؤن کی پالیسی نہیں اپنائی،پاکستان میں میڈیا پر کوئی قدغن نہیں ہے،افغانستان میں اگر بدامنی ہوگی تو پاکستان بھی متاثر ہوگا۔غیر ملکی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ جمہوری حکومت ہے جو الیکشن جیت کر آئی ہے، حکومت سنبھالی تو معاشی چیلنجز کا سامنا تھا اور راتوں رات معیشت کو ٹھیک نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ ملک کو درست سمت میں گامزن کردیا ہے، نہیں چاہتے کہ ہماری معیشت کا انحصار قرضوں پر ہو۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں کیونکہ آگے بڑھنے کے لیے کرپشن کا خاتمہ بہت ضروری ہے۔عمران خان نے کہا کہ کورونا سے متعلق پاکستان نے بہترین فیصلے کیے، ہم نے آنکھیں بند کر کے مکمل لاک ڈاؤن کی پالیسی نہیں اپنائی۔

انہوں نے کہا کہ 20 سال برطانیہ میں رہا ہوں اس لیے جانتا ہوں کہ آزادی اظہار رائے کا کیا مطلب ہے، پاکستان میں میڈیا پر کوئی قدغن نہیں ہے، میرے دور میں حکومت پر سب سے زیادہ تنقید ہوئی، مجھے حکومت پر تنقید سے کوئی پریشانی نہیں لیکن ہماری حکومت کے خلاف پراپیگنڈہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت میں فوجی قیادت سے بہترین تعلقات ہیں جو ماضی میں بہتر نہیں رہے، ہم فوج کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں اور فوج حکومت کی تمام پالیسیوں کی حمایت کرتی ہے۔افغان امن عمل سے متعلق انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغان مسئلے کے

حل کے لیے بہت کاوشیں کیں، افغانستان میں اگر بدامنی ہوگی تو پاکستان بھی متاثر ہوگا، میں کہتا رہا افغان مسئلے کا حل مذاکرات ہیں، جو افغان عوام کے لیے بہتر ہوگا وہی ہمارے لیے بھی بہتر ہوگا، بعض عناصر افغان امن عمل متاثر کرنا چاہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…