جمعہ‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2026 

آرمی چیف کا کراچی کو 3 سال میں مکمل بدلنے کا اعلان

datetime 2  ستمبر‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل جلد حل کیے جائیں گے، کراچی کو 3 سال میں مکمل تبدیل کیا جائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق بدھ کوآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کراچی کے تاجروں نے ملاقات کی، ملاقات میں تاجروں نے آرمی چیف کو کراچی کے مسائل سے آگاہ کیا، اور مطالبہ کیا کہ کراچی 2 ہزار 600 ارب سالانہ ٹیکس دیتا ہے،

شہر کے مسائل حل کیے جائیں۔تاجروں نے کہاکہ کراچی میں بارشوں سے معاشی، تجارتی و صنعتی سرگرمیاں رک گئی ہیں، بجلی، گیس اور پانی کے اداروں کے سربراہان کو مسائل حل کرنے کا پابند کریں۔ملاقات میں تاجروں نے صوبائی حکومت کے خلاف شکایات کے ڈھیر لگا دیئے۔انہوں نے کہاکہ بارش کو چھ دن گزر گئے ابھی تک پانی کی نکاسی نہ ہوسکی۔آرمی چیف نے تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کراچی کے مسائل جلد حل کیے جائیں گے، کراچی کو 3 سال میں مکمل تبدیل کیا جائے گا، اس کے لیے مرکزی و صوبائی حکومتوں کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی ہے، جس میں بزنس کمیونٹی کو بھی نما ئندگی دی جائے گی جبکہ شہر کی بحالی کمیٹی میں پاک فوج سہولت کار ہوگی۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ کراچی کے مسائل کو تیزی سے حل کیا جائے گا، کراچی میں سڑکیں، پانی، بجلی و گیس کے مسائل سب حل ہوں گے۔ شہریوں کی مشکلات اور شکایات کو جلد حل کیا جائے گا۔آرمی چیف نے بتایاکہ ڈی ایچ اے اور شہر کے دیگر علاقوں کا جائزہ لیا ہے، ڈی ایچ اے میں ہمارے لوگوں سے غلطی ہوئی ہے۔ڈی ایچ اے میں غلطی کے مرتکب افراد کے خلاف کاروائی ہوگی۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل جلد حل کیے جائیں گے، کراچی کو 3 سال میں مکمل تبدیل کیا جائے گا۔ آرمی چیف نے تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کراچی کے مسائل جلد حل کیے جائیں گے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…