بھارت کی پلوامہ ڈرامے کی آڑ میں پاکستان کیخلاف مکارانہ سازش بے نقاب

1  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد(آن لائن ) بھارت کا فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں پاکستان کیخلاف نیا گھناؤنا کھیل سامنے آگیا ہے ،بھارت کی پلوامہ ڈرامے کی آڑ میں بذریعہ میڈیا پاکستان مخالف مکارانہ سازش بے نقاب ہوگئی ہے ۔پلوامہ حملے میں مبینہ ملوث کیے گئے محمد عمر فاروق کا تعلق

پاکستان سے جوڑنے کی کوشش کرتے ہوئے بھارتی میڈیا نے عمر فاروق کے پاکستان میں دو بینک اکاونٹس، دو چیک، شناختی کارڈ سامنے لانے کا جھوٹا دعوی کیا ہے ۔بھارتی میڈیا کی ایک چیک پشاور، دوسرا خیبر ایجنسی کا ظاہر کرنے کی بے بنیاد کوشش کی گئی ہے۔بھارتی میڈیا نے پاکستان سے 10 لاکھ 43 ہزار روپے منی لانڈرنگ کا الزام بھی عائد کر دیا۔جبکہ بھارتی میڈیا نے پلوامہ ڈرامے سے متعلق خود ہی مودی سرکار کے منہ پر کالک مل دی ۔مودی سرکار کے تمام تر دھوکے بازیوں کی طرح بھارتی میڈیا پر دکھایا گیا شناختی کارڈ بھی جعلی نکلا ۔جن پاکستانی بینکوں کا ذکر کیا گیا وہاں دعوی کردہ شناختی کارڈ پر اکاونٹ موجود نہیں۔بھارتی دعوی کردہ اکائونٹس، شناختی کارڈ اور دیگر ریکارڈ جعلی ثابت ہوئے۔بینکوں نے اکاونٹس میں غلط نام، شناختی کارڈ نمبر، ولدیت اور تاریخ پیدائش کی نشاندہی کر دی۔بھارتی چینل نے عمر فاروق کو مردہ قرار دیا، پاکستان میں عمر فاروق زندہ نکلا۔پاکستان میں الائیڈ بینک نمائندے نے باقاعدہ عمر فاروق سے فون پر رابطہ کیا، گفتگو کی

۔میزان بینک کا نمائندہ پشاور میں عمر فاروق سے ملا، بات چیت کی ۔بھارت نے عمر فاروق کے اپریل 2018ء میں جموں میں داخلے کا دعوی کیا، میزان بینک چیک اگست 2018ء کا نکلا۔ اس طرح بھارت، مودی سرکار، بھارتی میڈیا کی پاکستان مخالف مشترکہ سازش کا بھانڈا بیچ چوراہے پھوٹ گیا۔۔ بھارت اس سارے کھیل کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں پاکستان کیخلاف استعمال کرنا چاہتا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…