اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نے کہاہے کہ نوازشریف جیل بھگت سکتے ہیں لیکن کسی کے آگے جھک نہیں سکتے ،نواز شریف کی حالت خطرے سے باہر ہوگی وہ پہلے دن واپس آئیں گے۔
اسلام آبادہائیکورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نوازشریف پر جھوٹے مقدمات تھے،مجھ پر بھی جھوٹے مقدمات بنائے گئے ،میں کبھی بھی پبلک آفس ہولڈر نہیں رہی ۔ارشد ملک کیس ساری دنیا نے دیکھا کس طرح نوازشریف کو سزائیں سنائی گئیں ،ارشدملک کااعتراف انصاف کے منہ پر دھبہ ہے۔عمران خان کہتے تھے نوازشریف کے باہر جانے سے احتساب کابیانیہ کمزورہوا،نوازشریف کی بیٹی بغیر کسی عہدے دوبارجیل میں ڈیتھ سیل میں رہ سکتی ہے ۔دریں اثنا سابق وزیر اعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کی پیشی کے موقع پر کارکن ”جیسے بھی حالات رہے گے ہم تیرے ساتھ رہے گے” نعرے لگا تے رہے ۔منگل کو سابق وزیر اعظم نوازشریف کی صاحبزادی ایون فیلڈ کیس میں ہائی کورٹ میں پیش ہوئیں اس موقع پر جیسے بھی حالات رہے گے ہم تیرے ساتھ رہے گے”نعرے بازی کررہے تھے ،ظلم کے یہ ضابطے ہم نہیں مانتے ،وزیراعظم نواز شریف،بہتا دریا نواز شریف وغیرہ کے نعرے لگا رہے تھے ۔