اسلام آباد(آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری کی تجویز مسترد کر دی ۔ کراچی سمیت ملک بھر میں بارشوں کی وجہ سے عوام مشکلات کا شکار ہیں موجودہ حالات میں عوام پر بوجھ نہیں ڈالا جا سکتا ۔ تفصیلات کے مطابق آئیل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) نے پٹرول کی قیمت 9 روپے 71 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل
9 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافے کی سمری وزیر اعظم کو بجھوائی تھی تاہم وزیر اعظم اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافے کی سمری کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ ملک بھر میں بارشوں اور کورونا کے حالات کے باعث عوام مشکلات کا شکار ہیں ۔ موجودہ حالات کے پیش نظر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں یں اضافہ نہیں ہو گا ۔