بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

پرویز مشرف نے روضہ رسول ۖ کے اندر کیا دعا کروائی؟ شیخ رشید کا اپنی نئی کتاب”لال حویلی سے اقوام متحدہ تک”میں حیران کن انکشاف

datetime 31  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسیک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اوروفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اپنے 50 سالہ سیاسی سفر پر ایک کتاب ” لال حویلی سے اقوام متحدہ تک فرزند پاکستان شیخ رشید کی سیاست کے پچاس برس” لکھی ہے جس میں انہوں نے کئی سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔

اپنی آپ بیتی میں شیخ رشید نے جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور حکومت کے بارے میں کئی اہم انکشافات کیے ہیں، انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ مشرف نے روضہ رسول میں یہ دعا کروائی کہ اسامہ بن لادن پکڑا نہ جائے۔شیخ رشید لکھتے ہیں ” صدر مشرف کو اکثر اسامہ بن لادن کی گرفتاری کی فکر لاحق رہتی تھی۔ یہ فکر اتنی بڑھ چکی تھی کہ ہم سعودی عرب گئے تو وہاں بھی اس کا ذکر رہا،ایک دن میں نے روضہ رسولۖپر مشر ف سے پوچھا کہ آپ بتائیں کہ اسامہ بن لادن کی اصل حقیقت کیا ہے؟ مشرف نے مجھے کہا کہ اس مقدس جگہ پربیٹھے ہوئے یہ دعا کریں کہ اسامہ پاکستان سے نہ پکڑا جائے۔انہوں نے کہا کہ میں بھی یہاں دعا مانگوں گا اور آپ بھی یہ دعا مانگیں کہ اسامہ بن لادن کہیں سے بھی نکلے، لیکن پاکستان سے نہ نکلے، ورنہ پاکستان کی مستقبل کی سیاست میں اس پر بڑے دوررس نتائج مرتب ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…