منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

زلفی بخاری کیخلاف کیس لڑنے کیلئے ریحام خان کی چندے کی اپیل 3 دن میں کتنے پائونڈز اکٹھے کرنے میں کامیاب ہوپائی ہیں؟

datetime 25  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم کے مشیر زلفی بخاری کے خلاف کیس لڑنے کیلئے وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے عوام سے چندے کی اپیل کردی۔تفصیلات کے مطابق ریحام خان نے کچھ روز قبل روزویلٹ ہوٹل بیچنے کی خبر دی اور زلفی بخاری پر الزامات لگائے۔

ریحام خان نے کہا کہ عمران خان اپنے دوست زلفی بخاری اور انیل مسرت کو نوازنے کے لیے ریاست پاکستان کے قیمتی اثاثے روزویلٹ ہوٹل پر ڈاکہ ڈالنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ریحام خان کے اس الزام پر زلفی بخاری نے ریحام خان کو اپنے وکیل کے ذریعے لیگل نوٹسبھجوادیا جس کے بعد ریحام خان نے کیس لڑنے کیلئے فنڈریزنگ مہم شروع کردی۔اپنے ٹوئٹر اکائونٹ میں ریحام خان نے کہا کہ روزویلٹ ہوٹل کیس کے بارے میں بات کرنے کے اپنے حق کے لئے جدوجہد کرنے کے لئے ، مجھے لندن ہائی کورٹ میں زلفی بخاری کے خلاف اپنے تمام دوستوں اور فالورز کے تعاون کی ضرورت ہے۔ ریحام خان نے لنک بھی شیئر کیا اور کہا کہ آپ اس لنک پر جاکر مجھے چندہ دے سکتے ہیں۔ریحام خان کا دعویٰ تھا کہ زلفی بخاری نے اسے لیگل نوٹس بھجواکر اسے بولنے کے حق سے محروم کیا ہے، میں اپنا بولنے کا حق لینا چاہتی ہوں اس لئے آپ بڑھ چڑھ کر مجھے چندہ دیں۔ریحام خان نے 30 ہزار پائونڈز کی اپیل کی ہے لیکن ریحام خان 3 دن میں صرف 130 پائونڈز اکٹھا کرنے میں کامیاب ہوپائیں۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…