بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شراب لائسنس معاملے پر غلط بیانی کی ،عثمان بزدارصادق اور امین نہیں رہے،وزیر اعلیٰ پنجاب کوکام سے روکنے کی درخواست دائر

datetime 24  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن) شراب لائسنس کے اجرا ء کیلئے مبینہ طور پر پانچ کروڑ رشوت وصولی پر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیاگیا۔بیرسٹرسعید احمد ظفر نے الیکشن کمیشن لاہور آفس میں آئین کے آرٹیکل 62 ،63کے تحت درخواست دی گئی۔

درخواست میں وزیر اعلی کو نااہل قرار دینے اور ان کے حلقہ میں دوبارہ انتخاب کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کے حتمی فیصلے تک وزیراعلی کو کام سے روکا جائے۔ دخواست گزارنے موقف اپنایا کہ عثمان بزدار نے پی پی 286 سے انتخابات میں حصہ لے کر کامیابی حاصل کی۔کامیابی کے بعد عثمان بزدار وزیر اعلی پنجاب بنے ، وزیر اعلی عثمان بزدار پر مبینہ طور پر پانچ کروڑ روپے لے کر مقامی ہوٹل کو شراب لائسنس جاری کروانے کا الزام ہے،وزیر اعلی عثمان بزدار کے خلاف نیب تحقیقات جاری ہیں ،نیب تحقیقات کے دوران دو افسران بطور وعدہ معاف گواہ بھی سامنے آچکے ہیں،وزیراعلی عثمان بزدار نے شراب لائسنس کے اجرا ء بارے غلط بیانی کی جس پر وزیر اعلی عثمان بزدار صادق اور امین نہیں رہے۔استدعا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو پی پی دو چھیاسی سے نااہل قرار دے کر اس صوبائی حلقہ کی سیٹ کو خالی قرار دیا جائے اور دوبارہ انتخاب کروائے جائیں۔استدعا ہے کہ درخواست کے فیصلے تک الیکشن کمیشن وزیر اعلی عثمان بزدار کو کام سے روکنے کا حکم دے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…