اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سی آئی اے کی معلومات رکھنے والے امریکی مبصروں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو امریکہ ہٹانے میں بے بس ہو چکا ہے، وزیراعظم عمران خان کو ہٹانے کے لئے بھرپور کوشش کی گئی اور اس سلسلے میں پارٹی کے اندرونی اختلافات اور اتحادیوں میں رخنوں کو بھی استعمال کیا گیالیکن اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان ایک پیج پر ہیں۔اس طرح امریکہ
کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے، مائیکل مین نے لکھا کہ پاکستان کے سیاسی پنڈتوں کے تجزیے اور جائزے غلط ثابت ہوئے۔ عمران خان کے قائم رہنے کی وجہ یہ ہے کہ عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے تعلق میں ابھی دراڑ نہیں آسکی ہے۔وہ پاکستان کی دفاعی ضروریات کو فوج کے ساتھ مل کر طے کررہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ دونوں ایک پیج پر ہیں۔اس حوالے سے معروف تجزیہ کار سمیع ابراہیم نے کہاکہ پاکستان میں جو بھی سیاسی صورتحال ہو اس میں امریکہ کا بڑا کردار ہوتا ہے، حکومتیں بنانے اور گرانے میں سمجھا جاتا ہے کہ امریکہ کا ہاتھ شامل ہے،سمیع ابراہیم نے کہا کہ امریکی مبصرین جو سی آئی اے کی معلومات رکھتے ہیں ان کی فارن پالیسی کا ایک ادارہ ہے جو پاکستان کی صورتحال دیکھ رہا ہے، وہاں سے موصول ہونے والی خبروں کے مطابق امریکہ وزیراعظم عمران خان کو ہٹانے میں بے بس ہے۔ سی آئی اے کی معلومات رکھنے والے امریکی مبصروں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو امریکہ ہٹانے میں بے بس ہو چکا ہے، وزیراعظم عمران خان کو ہٹانے کے لئے بھرپور کوشش کی گئی اور اس سلسلے میں پارٹی کے اندرونی اختلافات اور اتحادیوں میں رخنوں کو بھی استعمال کیا گیالیکن اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان ایک پیج پر ہیں۔اس طرح امریکہ کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے، مائیکل مین نے لکھا کہ پاکستان کے سیاسی پنڈتوں کے تجزیے اور جائزے غلط ثابت ہوئے۔