جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

دوبارہ کورونا پھیلنے کا خدشہ پنجاب میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈائون لگانے کا فیصلہ

datetime 22  اگست‬‮  2020 |

لاہور( آن لائن )دوبارہ کورونا پھیلنے کے خدشے کے باعث پنجاب میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈائون لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق مائیکرو سمارٹ لاک ڈان پنجاب کے مختلف علاقوں میں لگایا جائے گا۔

مائیکرو سمارٹ لاک ڈائون دو ہفتوں کے لیے لگایا جائے گا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جس گھر سے کورونا کا کیس نکلے گا اسے سیل کر دیا جائے گا۔17 اگست کو پشاور میں بھی مائیکرو سمارٹ لاک ڈائون کا اعلان کیا گیا تھا۔ پشاور میں کورونا دوبارہ پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جس کے باعث انتظامیہ نے مائیکرو سمارٹ لاک ڈان کا اعلان کیا گیا تھا۔ 20 اگست کو شائع رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 513 نئے کیسز، 8 اموات رپورٹ ہوئیں۔این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 513 نئے کیسز، 8 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 90 ہزار 958تک اور مجموعی اموات کی تعداد 6209 پہنچ گئی، صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دو لاکھ 72 ہزار 804 ہو گئی، ملک میں فعال کیسز کی تعداد 11 ہزار 945 ہے۔این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 27 ہزار 60، پنجاب میں مریضوں کی تعداد 95 ہزار 800 رپورٹ، کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 35468، بلوچستان میں تعداد 12403، اسلام آباد میں مریضوں کی تعداد 15425، آزاد جموں و کشمیر 2219، گلگت میں 2583 ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 ہزار 670 ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں اب تک 23 لاکھ 63ہزار 752 ٹیسٹ ہو چکے، ملک بھرکے ہسپتالوں میں 133 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں،اس وقت 1 ہزار 216مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…