بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حضرت محمد ؐ کے نام کے ساتھ خاتم النبیین استعمال کرنے کا سرکاری نوٹیفکیشن جاری

datetime 22  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزارت مذہبی امور نے پیغمبر اسلام حضرت محمد ؐ کے نام کے ساتھ خاتم النبیین استعمال کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔اس حوالے سے وزارت مذہبی امور نے عام معلومات اور قومی اسمبلی سے متفقہ طور پر منظور شدہ قرارداد کی تعمیل کرتے ہوئے یہ نوٹیفائی کیا۔وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری و غیر سرکاری تمام امور میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کے ساتھ خاتم النبیین لکھا اور پڑھا جائے۔

مزید برآں وزارت مذہبی امور نے تمام وزارتوں اور ڈویڑن کو تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے۔خیال رہے کہ ملک کی ایوان زیریں میں پیغمبر اسلام حضرت محمد ؐ کے نام کے ساتھ خاتم النیین پڑھنے اور لکھنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور ہوئی تھی۔یہاں یہ واضح رہے کہ 13 جون کو سندھ اسمبلی میں حضرت محمدؐکے نام کے ساتھ خاتم النبیین لکھنے اور پڑھے جانے کی قرار داد منظور کی گئی تھی۔قرارداد متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم – پاکستان) کے رکن سندھ اسمبلی محمد حسین کی جانب سے پیش کی تھی۔قرارداد میں کہا گیا تھا کہ حضرت محمدؐآخری نبی ہیں اور ہمارا ایمان ہے کہ ان کے بعد کوئی نبی نہیں آئیگا۔ انہوں نے کہا تھا کہ سندھ میں اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ جہاں بھی حضرت محمدؐ کا نام آئے تو اس کے ساتھ خاتم النبیین ضروری طور پر لکھا اور پڑھا جائے۔بعد ازاں 22 جون کو قومی اسمبلی میں بھی حضرت محمد ؐکے نام کے ساتھ خاتم النبیین لکھنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی تھی۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں یہ قرارداد وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے پیش کی تھی اور تمام کی تمام پارلیمانی جماعتوں نے اس کی حمایت کی تھی۔علاوہ ازیں 24 جون کو سینیٹ نے تعلیمی نصاب اور سرکاری دستاویزات میں حضرت محمدؐکے نام کے ساتھ خاتم النبیین لکھنے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی تھی۔چیئرمین سینیٹ نے سینیٹ سیکریٹریٹ کو قرارداد کی کاپی تمام وزرائے اعلیٰ، چیف سیکریٹریز اور اسپیکرز کو ارسال کرنے کی ہدایت کی تھی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…