اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں 9 ستمبر کو توشہ خانہ ریفرنس میں آصف زرداری سمیت تمام ملزمان پر فردجرم عائد کرنے کا حکم دیدیا ۔ احتساب عدالت نے تحریری حکمنامہ جاری کر دیا جس کے مطابق 9 ستمبر کو توشہ خانہ ریفرنس میں آصف زرداری سمیت تمام ملزمان پر فردجرم عائد کرنے کا حکم دیا گیا ۔ حکم نامے کے مطابق نیب نے نواز شریف کو اشتہاری
قرار دینے کی کارروائی پر رپورٹ جمع کرادی ، نیب کے مطابق نواز شریف جان بوجھ کر عدالتی کاروائی سے مفرور ہورہے ہیں۔ عدالت نے کہاکہ نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی پر فیصلہ آئندہ سماعت کو کریں گے۔ عدالت نے 9 ستمبر کو نامزد ملزم سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی عدالت طلب کرلیا ۔ عدالت نے سپریٹنڈنٹ ملیر جیل کو آئندہ سماعت پر انور مجید کو بھی پیش کرنے کا حکم دیا ۔