ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

اپوزیشن کے بہت سے لوگوں کو نااہل ہوتا دیکھ رہا ہو ں شیخ رشید احمد نے بڑی پیشگوئی کردی

datetime 20  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن) وزیر ریلوے شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ اپوزیشن گروہ بندی کا شکار ہیں، حزب اختلاف کی خواہش دل میں ہی رہے گی، یہ صرف این آر چاہتے ہیں مریم نواز کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ لندن جانے دیاجائے ، وزیراعظم ملک کو آگے لے کر جانا چاہتے ہیں، نواز شریف 4 فون کرلیں، عمران خان مدت پوری کریں گے۔

اپوزیشن کے بہت سے لوگوں کو نااہل ہوتا دیکھ رہا ہو ں ۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ سب اپنی دو سال کی کارکردگی پیش کررہے ہیں تو ہم بھی عوام کی عدالت میں آئے ہیں،ہم ایشیا کا سب سے بڑا پراجیکٹ دینے جارہے ہیں، ایم ایل ون کے ذریعے پاکستان ریلوے جدید دور میں داخل ہوگی،ایم ایل ون 6 ارب 80 کروڑ ارب ڈالر کا پراجیکٹ ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل کے بعد کراچی سے لاہور تک کا سفر 8 گھنٹے میں طے ہوگا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف پاکستان کو آگے لے کر جانا چاہتے ہیں، پہلی بار حکومت اور عسکری ادارے ایک پیج پر ہیں، وزیراعظم عمران خان 5 سالہ مدت پوری کریں گے ، تیسرا سال عمران خان کی حکومت کا مثالی سال ہوگا معیشت اب ترقی کرے گی۔ انہو ں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں گروہ بندی کا شکار ہیں میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ اے پی سی نظر نہیں آئے گی، محرم الحرام اور پھر ماہ صفر ہوگا مگر اے پی سی نہیں ہوگی، یہ جو باتیں کررہے ہیں یہ سارے نیب زدہ ہیں، عمران خان ان کو کسی صورت این آر او نہیں دے گا، ان کی خواہشات دل میں ہی رہیں گی اپوزیشن میں بہت سے لوگوں کو نااہل ہوتا دیکھ رہا ہوں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی پارٹی میں واضح گروپنگ ہے۔

نواز شریف 2 کے بجائے 4 کالز کرلیں حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی ، مریم نواز کی ایک ہی خواہش تھی کہ لندن جانے دیا جائے جب مایوس ہو گئی کہ عمران خان نے نہیں جانے دینا تو ریلی نکالی اور پتھر بھی گاڑیوں میں لے کر آئے انہو ں نے کہا کہ اپنی سیاسی زندگی میں پہلی بار دیکھا کہ پتھر بھی گھر سے لے کر آئے مریم نواز نے پہلے اپنے باپ کو مروایا اب وہ مسلم لیگ (ن ) کو ختم کر نے جا رہی ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں انہو ںنے کہا کہ ریلوے جدید دور میں داخل ہوگا، ہمیں کورونا لڑ گیا، ٹرینیں بند رہیں، انگریز کے بعد عمران خان کے دور میں ریلوے کو نئی زندگی مل رہی ہے، پہلی بار وزیر بنا تو لودھراں لاہور ریلوے ٹریک ڈبل ہوا، ایم ایل ون کی منظوری بہترین کارکردگی کا حصہ ہے، پاک چین دوستی ہر سیزن کی ہے۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہا وزیراعظم عمران خان نے اسرائیل کے حوالے سے بیان واضح کر دیا، سعودی عرب کے معاملات پاکستان کے معاملات ہیں، سعودی عرب کی سلامتی پاکستان کی سلامتی ہے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ہر آزمائش کی گھڑی میں پورے اترے ہیں جبکہ پاکستان چین کے ساتھ دوستی میں بھی پیچھے نہیں ہٹے گا ۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ 3سے4ماہ میں کے سی آر کا ٹریک بچھا دیں گے ہم نے 400ایکڑ اراضی خالی کرائی ہے ہم اپنا کام کردیں گے باقی سندھ کی حکومت جانے کیو نکہ گرین لائن کو برج دینا سندھ حکومت کا کام ہے ۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…