پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

اسلام آباد میں سرکاری زمین پر تعمیرات کی اجازت دینے پر پابندی عائد

datetime 20  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں سرکاری زمین پر تعمیرات کی اجازت دینے پر پابندی عائد کر دی۔نیشنل پارک ایریا میں سرکاری زمین پر قبضے کے خلاف کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ سرکاری زمین پر قبضہ کروانا میئر اور چیئرمین سی ڈی اے کا مس کنڈکٹ ہے۔

عدالت نے کہا کہ سرکاری زمین قبضے پر سینیٹر اورنگزیب اورکزئی اور میئر اسلام آباد کے خلاف ریفرنس بنتا ہے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ سرکاری زمینوں پر قبضے کروانے پر تفصیلی فیصلہ جاری کریں گے۔عدالت نے سینیٹر اورنگزیب اورکزئی سے استفسار کیا کہ آپ نے سرکاری زمین پر قبضے کے لیے باڑ کیوں لگائی؟سینیٹر اورنگزیب اورکزئی نے جواب دیا کہ پارٹی رہنماؤں نے خرچہ کر کے وزیراعظم کے گھر بھی باڑ لگوائی، جس پر عدالت نے کہا کہ آپ وزیراعظم کو سرکاری زمین پر قبضے کے کیس میں نہ لائیں۔میئر اسلام آباد شیخ انصر نے کہا کہ ہم نے سرکاری زمین پر تعمیرات کی نہیں، صرف پودے لگانے کی اجازت دی، عدالت حکم دے تو سرکاری زمین پر لگی باڑ ہٹا دیتے ہیں۔عدالت نے کہا کہ ہم پر احسان نہ کریں، سرکاری زمین کی حفاظت آپ کی ذمہ داری ہے جو پوری نہیں کی گئی، اسلام آباد میں سرکاری زمین کی حفاظت کرنے والا کوئی نہیں ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ کورونا لاک ڈاؤن کے دوران اسلام آباد میں سب سے زیادہ سرکاری زمینوں پر قبضے ہوئے۔ڈائریکٹر ماحولیات نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے صرف 10 سے 15 ایکڑ پر پودے لگانے کی اجازت دی، اگر زیادہ باڑ لگی تو یہ تجاوز ہے جب کہ سی ڈی اے حکام نے کہا کہ نیشنل پارک ایریا میں تمام اختیارات میٹروپولیٹن کارپوریشن اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کے پاس ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں سرکاری زمین پر تعمیرات کی اجازت دینے پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے، میٹروپولیٹن کارپوریشن اور سب نے مل کر اسلام آباد پر بہت ظلم کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…