ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

سی پیک کو فالٹ لائن بنانے کی کوشش کی جارہی ہے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے قوم کو خبر دار کردیا

datetime 19  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایازنے کہا ہے کہ پاکستان میں لسانی اور قومیتی حوالے سے تقسیم در تقسیم ہے ،ہمیں بہت ساری قوموں سے سیکھنے کی ضرورت ہے،سی پیک کو فالٹ لائن بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ، دشمن کی سازش کو بھانپنے ضرورت ہے۔

اسلام آبادمیں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ تنظیم کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے ممبران کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے خطاب میں کہا کہ فرقہ وارانہ اور لسانی مسائل پر قابو پانا بہت ضروری ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سی پیک کے روٹ میں شیعہ سنی اور قومیت کے بہت مسائل ہیں آئندہ نسل کیلئے سی پیک کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ محرم الحرام کا مہینہ اصولی طورپر حرم کا ماہ ہے ،اس میں تو دشمنیاں بھی ختم ہوجانی چاہئے تاہم افسوس کہ اس میں مذہبی تناو بڑھ جاتا ہے علمائے کرام لوگوں کو امن کا سبق دے رہے ہوتے ہیں مگر محرم میں انتظامیہ علما کی منتیں کررہی ہوتی ہے۔چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے سازش پھیلانے والے خوبصورت نعروں سے اگے بڑھتے ہیں ،امن اور خیر کی قوتیں اکٹھی ہوں تو شر کی قوتیں ناکام ہوجائیں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…