جمعہ‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2026 

حکومت کا بڑا فیصلہ مونا ل ریسٹورنٹ ختم

datetime 19  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت کا اسلام آباد میں مارگلہ کے جنگلات میں موجود مونال ریسٹورنٹ کو ختم کرنے کا فیصلہ، تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا کہنا ہے کہ یہ اہم ترین فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کیونکہ قانون کے تحت نیشنل پارک میں کسی قسم کی تعمیر یا کاروباری سرگرمی کی اجازت نہیں ۔

صحافیوں کی جانب سے زرتاج گل سے جب سوال کیا گیا کہ کیا حکومت مونال ریسٹورنٹ کو ختم کر دے گی جو کہ مارگلہ نیشنل پارک میں واقع ہے ؟تو ان کا کہنا تھا کہ مونال سمیت جہاں پر بھی نیشنل پارک میں جو بھی غیر قانونی تعمیر ہوئی ہے وہ سب کی سب ختم کر دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کابینہ کا بڑا سخت فیصلہ ہے اور جہاں پر بھی نیشنل پارک آئے گا وہاں کوئی تعمیر نہیں ہو سکتی۔زرتاج گل نے مزید بتایا کہ جنگلات کے فروغ کے لیے 10 ارب درختوں کے پروگرام کے علاوہ ہمارا فوکس ہے کہ ملک کے 15 نیشنل پارک کو مکمل طور پر محفوظ بنایا جائے۔یہ وزیراعظم کا بہت بڑا اقدام ہیں۔پہلے نیشنل پارک صرف نام کے ہوتے تھے جہاں لکڑی بھی کٹتی تھی اور تعمیرات بھی ہوتی تھیں۔نیشنل پارک کو اب ہم باقاعدہ شکل دے رہے ہیں۔یہ نہیں ہو سکتا ہے کہ آپ صرف نام بنا دیں کہ نیشنل پارک ہے اور وہاں پر غیر قانونی کام ہوتا رہے، یہ نہیں ہو سکتا۔یہ کام پچھلی حکومتوں نے کیے ہیں۔لوکل گورنمنٹ ،سی ڈی اے اور کنٹرکشن مافیا بھی ان کے ساتھ ملے ہوئے تھے۔بڑی بڑی بلڈنگز بن گئیں،پہاڑوں کو کاٹ دیا گیا اور جو ریسٹورنٹس بن گئے وہ خود کروڑوں میں پیسے کما رہے ہیں۔انگریزوں کا بنایا ہوا بہت اچھا قانون ہے کہ اگر کوئی محفوظ ایریا ہے یا جنگل کا علاقہ ہے تو وہاں پر باقی سارے قوانین ختم ہو جاتے ہیں۔اسلام آباد میں دیکھیں تو نیشنل پارکس کے اندر ریسٹورنٹس بنے ہوئے ہیں۔یہ کیسے بن گئے؟ ہمارے دور میں تو نہیں بنے۔ہمیں جب کلر کہار کے اوپر کچھ نظر آیا تو فوری ایکشن لیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…