ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

وزیر خارجہ کا20اگست کوچین کا دورہ ، چینی صدر شی جن پنگ پاکستان کے دورہ پر کب آئیں گے ؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 18  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 20 اگست کو چین کے دورے پر روانہ ہوں گے، دورے میں اعلیٰ چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں سی پیک، لداخ اور خطے کی سیکورٹی صورتحال پر بات ہوگی۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایک روزہ

دورے پر 20 اگست کوچین روانہ ہوں گے ، دورے کے دوران وزیر خارجہ اعلیٰ چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال ہوگا اور سی پیک، لداخ اور خطے کی سیکورٹی صورتحال پر بات ہوگی۔ذرائع کے مطابق شاہ محمود چینی صدر شی جن پنگ کے متوقع دورہ پاکستان پر بھی گفتگو کریں گے۔سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ چینی صدر شی جن پنگ کے جلد پاکستان کا دورہ کریں گے، چینی صدر کے دورہ پاکستان کی تاریخوں کا تعین کیا جارہا ہے، کرونا کے تناظر میں چین کے صدر پاکستان کا دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی سربراہ ہوں گے، چینی صدر کے دورے کے دوران خطے میں بدلتی صورت حال پر بھی اہم امور زیر غور آئیں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق چین کے صدر کے دورے کے دوران سی پیک کے لیے مزید سرمایہ کاری کا اعلان ہوگا، ان کا پاکستان کی پارلیمنٹ سے خطاب بھی متوقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…