سماہنی (این این آئی)لائن آف کنٹرول سماہنی سیکٹر میں چاہی اور بڑوھ میں بھارتی فوج کی سویلین آبادی پر اندھا دھند مارٹر شیلنگ کے نتیجہ میں 3شہری زخمی، 4 پالتو جانور ہلاک،5زخمی ہو گئے جبکہ 2 گاڑیاں مارٹر بمباری کے دوران چھلنی ہو گئیں،عمارت کی چھت میں شگاف، دیواریں چھلنی ہو گئیں۔سب ڈویژن سماہنی کے لائن آف کنٹرول پر گنجان آبادی کے علاقوں چاہی،سوناویلی اور بڑوھ گاہی میں مارٹر بمباری سے
شہری آبادی میں ہونے والے نقصانات بارے وہاں تعینات محکمہ مال کے ویلیج آفیسر محمد عظیم داد نے بتایا کہ محمد ساجد ولد محمد ارشاد چاہی کھرالی،محمدعبداللہ ولد محمد صغیر چاہی ٹھاکرہ موڑا،زاہدہ بی بی دختر کرم داد،چاہی ڈھیری زخمی ہوئے ہیں جنہیں ایم ڈی ایس بھمبر منتقل کیا گیا ہے بڑوھ گاہی میں محمد شریف ولد محمد صدیق کی ایک بھینس اور دو بچھڑے ہلاک ہوئے ہیں نور حسین ولد رحیم کی چھت میں شگاف پڑ گیا ہے نعیم اختر ولد محمد یونس کی دو گائے زخمی ہوئی ہیں،سونا ویلی میں مظہر اقبال ولد ظفر کے رہائشی مکان کی دیواریں چھلنی ہوئی ہیں چاہی میں عابد حسین ولد منظور کی 2 گاڑیاں ایک کی سیکرین جبکہ دوسری کے ٹائر بلاسٹ ہوئے ہیں شاہد محمود ولد شریف کی بکری اور گائے زخمی ہیں عبدالخالق ولد تعظیم اقبال پرویز اقبال وغیرہ کی 4 بھنسیں زخمی ہوئی ہیں۔سول آبادی پر مارٹر شیلنگ پر مسلح افواج پاکستان نے دندان شکن جواب دیا جس سے توپوں نے گولے اگلنے کا سلسلہ تھم گیا۔ لائن آف کنٹرول سماہنی سیکٹر میں چاہی اور بڑوھ میں بھارتی فوج کی سویلین آبادی پر اندھا دھند مارٹر شیلنگ کے نتیجہ میں 3شہری زخمی، 4 پالتو جانور ہلاک،5زخمی ہو گئے جبکہ 2 گاڑیاں مارٹر بمباری کے دوران چھلنی ہو گئیں،عمارت کی چھت میں شگاف، دیواریں چھلنی ہو گئیں۔سب ڈویژن سماہنی کے لائن آف کنٹرول پر گنجان آبادی کے علاقوں چاہی،سوناویلی اور بڑوھ گاہی میں مارٹر بمباری سے شہری آبادی میں ہونے والے نقصانات بارے وہاں تعینات محکمہ مال کے ویلیج آفیسر محمد عظیم داد نے بتایا کہ محمد ساجد ولد محمد ارشاد چاہی کھرالی،محمدعبداللہ ولد محمد صغیر چاہی ٹھاکرہ موڑا،زاہدہ بی بی دختر کرم داد،چاہی ڈھیری زخمی ہوئے