منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیراعظم کا ہمیشہ مجھ پر اعتماد رہا ہے، فرنٹ فٹ پر کھیلوں گا،عثمان بزدار کا سیاسی مخالفین کو دو ٹوک جواب

datetime 17  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ مجھ پر اعتماد کیا ہے اس لیے ہمیشہ فرنٹ فٹ پر کھیلوں گا۔ ایوان صنعت و تجارت لاہور میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی ٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کورونا بحران سے خوش اسلوبی سے نمٹ رہے ہیں، اور ملک میں کورونا وبا کے بعد حالات بہتر ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا چاہتے ہیں، لاہور چیمبر آف کامرس میں پہلا ون ونڈو آپریشن شروع ہوا ہے، لاہور چیمبر آف کامرس میں یہ اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولت ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نیب نے مجھے مجرم کی حیثیت سے نہیں بلایا بلکہ میں نیب کے سامنے خود پیش ہوا، نیب جب بھی بلائے گا، خود جاؤں گا اور نیب کے تمام سوالات کے جواب دوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اپنے حلقوں کے مسائل کے لیے ملاقاتیں کرتے رہتے ہیں، کوشش کریں گے کہ ارکان پارلیمنٹ کے مسائل حل کریں۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا ہمیشہ مجھ پر اعتماد رہا ہے، ان شا اللہ فرنٹ فٹ پر کھیلیں گے۔پنجاب میں آٹے اور چینی کے بحران کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں آٹے اور چینی کی صورتحال کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے کبھی زرعی ریسرچ کی طرف توجہ نہیں دی گئی، تمام ادارے اپنا کام کریں گے تو حالات میں بہتری آئے گی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…