ہفتہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2026 

جشن آزادی کی تقریبات کا آغاز اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں میں توپوں کی سلامی، ملکی فضائیں قومی نغموں سے گونج اٹھیں، اسلام آباد میں نوجوانوں کی بڑی تعداد کا سری نگر ہائے وے پر مارچ

datetime 14  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد ( آن لائن ) مملکت خداد پاکستان کا 74 واں یوم آزادی اس عزم کی تجدید کے ساتھ منایا گیا کہ پاک سر زمین کی ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ رکھا جائے گا۔جشن آزادی کی تقریبات کا آغاز صبح سویرے اسلام آباد سمیت چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے ہوا۔ اسلام آباد میں اکتیس اور لاہور کے محفوظ شہید گیریثرن میں اکیس توپوں کی

سلامی دی گئی۔ دن کا آغاز ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعاؤں کے ساتھ ہوا۔ اس موقع پر علمائے کرام، مشائخ عظام اور مفتیان کرام نے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں بھی خصوصی دعائیں کیں۔پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی جس میں صدرمملکت عارف علوی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ وفاقی وزرا ، سول اور عسکری قیادت نے بھی تقریب میں شرکت کی۔مزارقائد پر گارڈ کی تبدیلی کی پروقارتقریب ہوئی۔ پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزارقائد پراعزازی گارڈکیفرائض سنبھالے۔ کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈورمشتاق احمد تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔مزاراقبال پربھی گارڈزکی تبدیلی کی پروقارتقریب ہوئی اور پاک فوج کے چاک وچوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھالے۔ جنرل آفیسرکمانڈنگ لاہور تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔جشن آزادی کو پوری شان و شوکت سے منانے کے لیے لوگوں نے محلوں، گلیوں اور فلیٹوں کو جھنڈیوں سے سجایا ہے جب کہ قومی پرچم بھی چھتوں اور گاڑیوں پہ پوری آب و تاب سے لہرا ئے۔بچوں، بچیوں، لڑکیوں اور خواتین نے جشن آزادی کی مناسبت سے لباس زیب تن کیے ہیں، بالوں میں جھنڈوں کی مناسبت سے ہیئر کلپس لگائے ہیں، ہاتھوں میں کڑے پہنے ہیں اور لوگوں کی بڑی تعداد نے اپنے سینوں پر قومی پرچموں سے مزین بیجز آویزاں کیے ہیں۔ نوجوانوں نے ایسے فیس ماسک بھی استعمال کیے ہیں جو قومی جھنڈے کے رنگوں سے مماثلت رکھتے ہیں۔مختلف شہروں میں نوجوانوں کی ٹولیاں موٹر سائیکلوں پر قومی پرچم تھام کر مارچ کرتی رہیں۔ کراچی میں سی ویو پر نوجوانوں ننے شاندار آتشبازی کا مظاہرہ دیکھاجب کہ لاہور میں مینار پاکستان پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو کر جشن آزادی منا یا۔ اسلام آباد میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے سری نگر ہائے وے پر مارچ کیا ، شب 12 بجتے ہی اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، حیدرآباد، ملتان اور راولپنڈی سمیت ملک کے دیگر شہروں، قصبوں، اور دیہاتوں میں لوگوں نے آتش بازی اور چراغاں کرکے 14 اگست کا شاندار استقبال کیا۔آتش بازی اور چراغاں کے ساتھ ہی ملک کی فضائیں جیوے جیوے پاکستان اور قومی نغموں سے گونج اٹھیں۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے کشمیر کے بھی جھنڈے تھام رکھے تھے اور اس کے حق میں بھی نعرے بازی کررہے تھیجب کہ بچوں، بزرگوں اور نوجوانوں کے چہرے فرط جذبات سے جگمگا ر ہے تھے ، وہ پورے جوش و خروش سے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگا ر ہے تھے اور ان کے لبوں پہ قومی نغموں کی دھنیں مچل رہی تھیں۔#

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا(دوم)


مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…