جمعرات‬‮ ، 04 جون‬‮ 2026 

غلام سرور کا غیر ذمہ دارانہ بیان گلے پڑ گیا،یورپی ایئر سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کی فضائی آپریشن بحال کرنے کی اپیل مسترد کردی

datetime 13  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد( آن لائن )یورپی ایئر سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کی فضائی آپریشن بحال کرنے کی اپیل مسترد کردی ہے، یوروپی ایئر سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے پروازوں پر پابندی کو31 دسمبر تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا، جبکہ اطمینان بخش اقدامات نہ کرنے پر پابندی میں توسیع بھی جاسکتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی ایئر سیفٹی ایجنسی نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی اپیل مسترد کرتے ہوئے پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی کو31 دسمبر تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ یورپی ایئر سیفٹی ایجنسی نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کو خبردار کیا ہے کہ اگر 31 دسمبر کے بعد بھی پی آئی اے نے فضائی حفاظتی اقدامات کو بہتر نہ بنایا تو اس پابندی میں مزید توسیع کی جاسکتی ہے۔اس لیے یورپی ایئر سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پی آئی اے پروازوں پر پابندی میں توسیع کو شہری ہوا بازی کے سیفٹی اقدامات سے مشروط کردیا ہے۔واضح رہے یوروپی ایئر سیفٹی ایجنسی نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی پروازوں پر یہ پابندی اس وقت لگائی گئی جب پی آئی اے کی پرواز 8303 کے حادثے سے متعلق انکوائری رپورٹ سامنے آئی۔ وزیر ہوا بازی غلام سرور نے ایوان کو بتایا تھا کہ پی آئی اے کے 141 پائلٹوں سمیت 860 پاکستانی پائلٹوں نے کبھی امتحانات میں حصہ نہیں لیا اور ان کے لائسنس جعلی ہیں۔اس کے بعد یورپی یونین ایئرسیفٹی ایجنسی نے 30 جون کو پی آئی اے کا فضائی آپریشن6 ماہ کیلئے معطل کردیا تھا۔ فلائٹ آپریشن معطلی کا اطلاق یکم جولائی رات 12بجے یوٹی سی ٹائم کے مطابق ہوا، آپریشن معطل ہونے کے بعد پی آئی اے نے بھی یورپ کیلئے تمام پروازیں منسوخ کردی تھیں۔ یورپی یونین کے ہوا بازی و ٹرانسپورٹ کے ترجمان اسٹیفن کیر ماخر کا کہنا تھا کہ پی آئی اے پر حالیہ پابندی لگانے کی وجہ وزیر ہوابازی کا بیان ہے، پی آئی اے سے اڑھائی سال قبل یورپی فضائی معیارات پر بات شروع کی تھی، لیکن پی آئی اے تاحال یورپی ایجنسی کو ایئرلائن سیفٹی پر مطمئن نہیں کرسکی۔



کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…