اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیب آفس کے باہر پیدا ہونیوالی صورتحال کے بعد مریم نوازنے ٹویٹر پر پیغام جاری کیاہے جس میں ان کا کہناتھا کہ پولیس کی جانب سے یہ عمل شرمناک ہے ، پولیس نے میری گاڑی پر پتھرا ئوکیا ، اگر گاڑی بلٹ پروف نہ ہوتی تو پھر کیا ہوتا ؟
اس سے پہلے مریم نوازکو نیب آفس کی جانب سے پیغام پہنچایا گیا کہ آپ واپس چلی جائیں آج آپ کو نہیں سنا جائے گا ، مریم نواز کو 11 بجے پیش ہونا تھا لیکن وہ قافلے کے ہمراہ 12 بج کر 30 منٹ پر پہنچیں ۔ پتھرا ئوکے دوران پتھر لگنے سے مریم نواز کی گاڑی کا شیشہ بھی ٹوٹ گیا ۔