پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارشیں، سیلابی صورت حال پیدا ندی نالے بپھر گئے، پاک فوج متاثرہ علاقوں میں مدد کیلئے پہنچ گئی

datetime 9  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دادو (این این آئی)ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورت حال پیدا ہو گئی ہے، ضلع دادو میں کیر تھر کے پہاڑی سلسلوں میں بارشوں سے ندی نالے بپھر گئے ہیں۔تحصیل جوہی کے علاقے کاچھو کے پہاڑی علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی آگئی ، کئی دیہات متاثر اور متعدد زیر آب آگئے ہیں۔

سیلاب میں پھنسے افراد کو بچانے کے لیے پاک فوج اور رینجرز کے دستے جوہی پہنچ گئے ہیں، سیلاب میں پھنسے متعدد افراد کو نکال لیا گیا ہے جب کہ دیگر کو نکالنے کا کام جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر راجہ شاہ زمان کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری رہا انہوں نے بتایا کہ برساتی ریلے میں پھنسے افراد کو کشتیوں کی مدد سے نکالا گیا، پھنسے ہوئے 100 افراد کو ریسکیو کیا گیا ۔ان کا کہنا تھا کہ متاثرین کے لیے سرکاری تعلیمی اداروں کی عمارتوں میں عارضی کیمپ قائم کیے گئے ہیں دوسری جانب آر ڈی 44 کے مقام پر حفاظتی بند میں پڑنے والے 10 فٹ چوڑے شگاف کو محکمہ انہار کا عملہ پرْ کرنے میں مصروف رہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیلاب سے دادو کے 12 دیہات متاثر ہوئے ہیں، حالیہ بارشوں اور طوفان کے باعث نئی گاج ڈیم کے حفاظتی پشتے کو نقصان پہنچا اور گاج ڈیم کے حفاظتی بند میں شگاف پڑنے سے قریبی علاقے زیر آب آگئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی انجینئرز ، آرمی میڈیکل ٹیمیں اور پاک فوج کے جوان موٹر بوٹس کے ساتھ متاثرہ علاقوں میں پہنچے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…