مسئلہ کشمیر ، امریکہ، برطانیہ، فرانس اور روس نے بھارت کی حمایت کردی،پاکستان کیساتھ کون کون سا ملک کھڑا ہوا؟ سلامتی کونسل کے بند دروازہ اجلاس کی تفصیلات آگئیں

6  اگست‬‮  2020

اسلام آباد(سائوتھ ایشین وائر)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین نے مسئلہ کشمیر پر ایک بند دروازہ غیر رسمی اجلاس منعقد کیا ۔جس میں واضح کیا گیا کہ یہ بھارت اور پاکستان کا باہمی مسئلہ ہے ۔ اجلاس میں پانچ مستقل اراکین میں سے چار امریکہ، برطانیہ، فرانس اور روس نے بھارت کی حمایت کی۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل نمائندے ٹی ایس تیرمورتی نے ٹویٹ میں لکھا کہ ‘ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں، جو بند دروازہ، غیر رسمی اور جسے ریکارڈ نہیں کیا گیا میں تقریباً تمام ممالک نے اس بات پر زور دیا کہ جموں و کشمیر دو طرفہ مسئلہ ہے اور وہ کونسل کے وقت اور توجہ کا مستحق نہیں ہے۔واضح رہے کہ پاکستان نے گذشتہ برس اگست کے بعد سے تیسری مرتبہ کشمیر کے بارے میں کونسل کو ایک خط میں بات چیت کا مطالبہ کیا تھا۔اقوام متحدہ کے ایک اور سفارتکار نے کہا کہ ‘اس بار پاکستان اور چین کو انڈونیشیا کی بھی حمایت حاصل تھی جو اگست کے لئے یو این ایس سی کے ممبر ہیں۔ اگرچہ انڈونیشیا ان چند ممالک میں شامل ہے جو ترکی سمیت عوامی سطح پر کشمیر پر پاکستان کا ساتھ دیتے ہیں لیکن اس وقت اس کا کوئی انتخاب نہیں ہوسکتا ہے ۔ایک بار اقوام متحدہ کے مستقل رکن چین نے اے او بی کے تحت کشمیر پر تبادلہ خیال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ یہاں تک کہ چین بطور مستقل رکن مئی میں ہانگ کانگ کے بارے میں اے او بی کے تحت ہوئی بحث کو نہیں روک سکے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…