اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین سینیٹ کے ڈائس پر گلدستوں سے سجاوٹ ،جے یو آئی کے سینیٹر غفور حیدری نے پھولوں کی سجاوٹ پر اعتراض اٹھا دیا۔ سینیٹر غفور حیدری نے کہا کہ آج ایوان میں سیاہ پرچم لہرائے جانے چاہئیں جناب چیئرمین آج آپ کے سامنے پھولوں کے دستے کیوں پڑے ہیں کشمیریوں سے یکجہتی میں ہم پھولوں کے گلدستے لیکر بیٹھے ہیں ؟
پارلیمنٹ کے سامنے اور ایوان کے اندر سیاہ پرچم ہونے چاہئیں مجھے آج یہاں پھول دیکھ کر افسوس ہوا ہے اس کے جواب میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پھول تو غم اور خوشی دونوں میں ساتھ ہوتے ہیں یہ پھول کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے رکھے ہیں ،آپ اس بات کو خبر نہ بنائیں،چیئرمین سینیٹ نے گلدستے ہٹانے کا غفور حیدری کا مطالبہ مسترد کردیا۔