جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

بیروت دھماکے میں پاکستانی سفارتخانے کو بھی نقصان پہنچا معلومات کے لیے ہاٹ لائن نمبر جاری

datetime 5  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیروت (این این آئی)لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے دھماکے سے پاکستانی سفارتخانے کو بھی معمولی نقصان پہنچا ہے۔گزشتہ روز بیروت کی بندرگاہ پر اسلحے کے گودام میں دھماکوں کے نتیجے میں 95 افراد ہلاک اورتقریباً 3000 افراد زخمی ہیں۔

ہلاک افراد میں لبنان کی خطیب پارٹی کے سیکرٹری جنرل نذر نجارائن بھی شامل ہیں جب کہ درجنوں زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کے سبب اموات کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکے اس قدر شدید تھے کہ 24 کلومیٹر دور تک عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق بیروت میں مقیم پاکستانی سفارتی حکام سے رابطہ کیا گیاتو انہوں نے بتایا کہ پاکستانی سفارتخانہ دھماکے کے مقام سے 8کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، دھماکے سے سفارتخانے کے ایک حصے کو بھی معمولی نقصان پہنچا ہے۔سفارتی حکام کے مطابق دھماکے سے ایک پاکستانی شہری کے معمولی زخمی ہونے کی اطلاع ہے جو بلڈنگ کا شیشہ ٹوٹ کر گرنے سے زخمی ہوا ہے۔سفارتی حکام نے بتایا کہ بیروت میں 600 کے قریب پاکستانی مقیم ہیں، زیادہ تر پاکستانی بیروت کے پہاڑی علاقوں میں رہائش پذیر ہیں اور یہ جن علاقوں میں رہائش پذیر ہے وہ بندرگاہ سے 35 کلومیٹرکے فاصلے پر ہے۔سفارتی حکام کے مطابق بیروت میں مقیم پاکستانیوں سے رابطے میں ہیں اور پاکستانی سفارتخانے نے معلومات کے لیے ہاٹ لائن نمبر بھی 0096176866609 جاری کردیا ہے۔سفارتی حکام کے مطابق بیروت دھماکے میں ریڈکراس کے کنٹری ہیڈ عطا درانی معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…