مقبوضہ کشمیر پاکستان کے سرکاری نقشے میں شامل کرنے پربھارت تڑپ اٹھا، شدید ردعمل،پاکستان نے بھی کھری کھری سنا دیں

5  اگست‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی جانب سے گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کو سرکاری نقشے میں شامل کرنے کا بڑا فیصلہ سامنے آیا، اسی معاملے پر بھارت نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی قانونی حیثیت ہے نہ عالمی ساکھ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نےاپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر اور گجرات کے کچھ علاقوں کو نئے پاکستانی نقشے میں شامل کرنے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے ، ان کے مطابق یہ ایک ’’نام نہاد‘‘ سیاسی نقشہ ہے ، اس کی قانونی حیثیت ہے اور نہ ہی عالمی برادری میں اس کی کوئی ساکھ ہے۔دوسری جانب پاکستانی وزارت خارجہ نےپاکستان کی طرف سے جاری کیےگئے سیاسی نقشے پر بھارتی وزارت خارجہ کے بیان کو واضح طور پر مسترد کرتے ہوئےکہا ہے کہ بھارت زبردستی توسیع پسندی اور ریاستی دہشتگردی کے ساتھ ڈھٹائی کا مظاہرہ کرنے والا ملک ہے، بھارت ایسے بیانات سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنی غیر قانونی اور ناقابل قبول کارروائیوں سے توجہ نہیں ہٹاسکتا ، جس میں 5 اگست 2019 کے بعد کی گئی کارروائیاں بھی شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…