پیر‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2026 

سپریم کورٹ میں سانحہ آرمی پبلک سکول کیس کی سماعت چیف جسٹس نے متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھتے ہوئے ایسازبردست اعلان کردیا جو کسی کے بھی وہم و گمان میں نہ تھا

datetime 4  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد (آن لائن)سپریم کورٹ میں سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کیس کی سماعت، عدالت عظمیٰ نے پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس ابراہیم کی سربراہی میں قائم کمیشن کی رپورٹ اٹارنی جنرل کو فراہم کرنے جبکہ اٹارنی جنرل کو آئندہ سماعت پر کمیشن رپورٹ پر جواب جمع کرانے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

معاملہ کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت سانحہ کے شہدا بچوں کے والدین نے عدالت کے روبرو موقف اپنایا کہ ہمیں کمیشن رپورٹ کی کاپی فراہم کی جائے ، ھم انصاف کے متلاشی ہیں۔چیف جسٹس نے اس موقع پر ریمارکس دئیے کہ ہمیں آپ سے بے حد ہمدردی ہے،جو آپ کے ساتھ ہوا ایسا ہرگز نہیں ہونا چاہے تھا، رپورٹ ابھی ہم نے نہیں پڑھی اور حکومت کا جواب آئے گاتو دیکھ لیں گے،قانون اور آئین کے مطابق جو ہوگا وہی کریں گے،یہاں قانون کی حکمرانی ہے جس کی کوتائی ہے اسے قانون کے مطابق دیکھیں گے،ہم نے کسی بھی زمہ دار کو نہیں چھوڑنا ہے،ہم نے کمیشن بنایا ہے ہم ہی اسے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔جسٹس اعجازلاحسن نے کہا کہ چھے والیم پر مشتمل رپورٹ ہے پہلے عدالت دیکھے گی پھر بتائیں گے، جو رپورٹ آئی ہے اس پر فیصلہ عدالت نے ہی کرنا ہے۔عدالت عظمیٰ نے اس موقع پر کمیشن کی رپورٹ اٹارنی جنرل کو فراہم کرنے جبکہ اٹارنی جنرل سے رپورٹ پر جواب طلب کرتے ہوئے معاملے کی سماعت چار ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی ہے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…